پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہوم گرائونڈ پر تقریباً 4 سال کے بعد کسی ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور ایک تاریخ ساز ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے 2 سپنرز نے 52 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں قائم تاریخ ساز ریکارڈ برابر کرتے ہوئے 20 وکٹیں حاصل کی ہیں، تاریخ ساز ریکارڈ برابر کرنے والےسپنرز ساجد خان اور نعمان علی ہیں جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران ان کے تمام کھلاڑیوں کی 20 وکٹیں حاصل کیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ 7واں ایسا موقع ہے جب کسی میچ میں 2 بائولرز نے 20...