قومی کرکٹ ٹیم نے بنگلا دیش سے شکست کے بعد شائقین کرکٹ شدید مایوس ہوگئے,پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی راولپنڈی میں 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک شکست کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں تنقید کی زد میں ہیں, اراکین نے بورڈ سے ان کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
اراکین پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو کرکٹ بورڈ کا سربراہ بنانے کا کوئی جواز نہیں اور بنگلہ دیش کے ہاتھوں ’شکست‘ کے بعد ان کی برطرفی ناگزیر ہو گئی,قانون سازوں نے سینیٹ میں شرمناک کے نعرے...