پاکستان کرکٹ بورڈ نے 25 قومی کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا, جس میں کئی اہم کھلاڑی شامل نہ ہوسکے۔
بورڈ کی جانب سے حیران کُن طور پر اوپنر فخر زمان اور امام الحق کو باہر کردیا گیا جبکہ اسپنر محمد نواز بھی ماہانہ تنخواہ پانے والوں کی اس نئی فہرست میں نہیں ہیں,جس پر سوالات جنم لینے لگے.
پی سی بی کی جانب سے 25 قومی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی گئی ہے جس میں بابر اعظم اور محمدرضوان اے کیٹیگری میں شامل ہیں جبکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو بی کیٹیگری کی پیشکش کی گئی ہے۔...