سابق انگلش لیجنڈ کرکٹر مگرمچھوں سے بھری ندی سے بال بال بچ گئے

hughi1h1h231.jpg

انگلینڈ کے سابق کرکٹر سر ای این بوتھم آسٹریلیا میں مچھلی کے شکار کے دوران ایک حادثے سے بال بال بچ گئے جب وہ مگرمچھوں سے بھری ندی میں گرنے سے محفوظ رہے۔

سر ای این بوتھم آسٹریلیا کے دریائے موئل میں سابق فاسٹ بولر مرو ہیوز کے ساتھ مچھلی کا شکار کر رہے تھے۔صورتحال اس وقت خطرناک ہوگئی جب کشتیوں کے درمیان جانے کی کوشش کے دوران ان کا جوتا رسی میں پھنس گیا، جس کی وجہ سے وہ گرنے کے قریب تھے۔

62 سال میرو ہ ہیوز (سابق آسٹریلین فاسٹ بالرز)نے بوتھم کو پانی سے نکلنے میں مدد کی، جس کے باعث وہ ممکنہ خطرے سے بچ گئے، تاہم انگلینڈ کے سابق عالمی لیجنڈ کو چوٹیں آئیں


این بوتھم نے کہا: ’میں جتنی تیزی سے پانی میں گیا، اس سے بھی زیادہ تیزی سے باہر آیا۔ مگرمچھوں کی نظریں مجھ پر تھیں، پانی میں کئی آنکھیں مجھے دیکھ رہی تھیں۔

واضح رہے کہ سر ای این بوتھم نے 102 ٹیسٹ میچوں میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 5200 رنز بنائے اور 383 وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے 116 ون ڈے میچز بھی کھیلے۔ انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر کا میدان پر آسٹریلیا کے تیز گیند باز مرو ہیوز سے سخت مقابلہ ہوتا تھا۔ ہیوز نے آسٹریلیا کے لیے 53 ٹیسٹ میچوں میں 212 وکٹیں حاصل کیں۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
اس نے بھی تو دریا میں رہ کر مگر مچھوں سے بیر لے لیا ہے