پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 11,000 رنز مکمل کر لیے ہیں۔ یہ سنگ میل انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف اپنی اننگز میں 11 واں رن لے کر عبور کیا، جس کے ساتھ ہی وہ اس کارنامے کو انجام دینے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے جنہوں نے 300 سے کم اننگز میں یہ ہدف حاصل کیا۔
بابر اعظم نے صرف 298 اننگز میں 11,000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرکے تاریخ رقم کی۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے معروف بلے باز کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 314...