لاہور: پاکستانی کرکٹر خواجہ محمد نافع نے بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کھیلنے کے دوران ادائیگی نہ ہونے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
حال ہی میں ایک خبر سامنے آئی تھی کہ خواجہ محمد نافع بنگلادیش میں پھنس گئے ہیں اور فرنچائز نے انہیں پوری رقم ادا نہیں کی۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا تھا کہ ان کا واپسی کا ٹکٹ جعلی ہے جس کی وجہ سے وہ ڈھاکا ائیرپورٹ پر رکے ہوئے ہیں۔
تاہم، خواجہ محمد نافع نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ فائیو اسٹار ہوٹل میں مقیم ہیں اور ان کی تمام...