کھیل

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور کے تاریخی حضوری باغ میں منعقد ہوئی جہاں فرنچائزز مالکان اور ٹیم مینجمنٹ نے اپنی ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ ڈرافٹ میں شامل کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، شان ایبٹ، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل اور فن ایلن جیسے نامور کرکٹرز شامل تھے۔ تقریب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق کپتان سرفراز احمد کو اپنی ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا۔ اس کے علاوہ، تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کو سپلیمنٹری کیٹگری میں کوئٹہ گلیڈی...
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائیگرز اور سلہٹ اسٹرائیکرز کے درمیان 12 جنوری کو ہونے والے میچ کے دوران پاکستانی کرکٹر محمد نواز اور بنگلہ دیشی باولر تنظیم حسن ثاقب کے درمیان جھگڑا ہوا، جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا ہے۔ اس دلچسپ میچ میں سلہٹ اسٹرائیکرز نے کھلنا ٹائیگرز کو 8 رنز سے شکست دی۔ میچ کے دوران نواز اور ثاقب کے درمیان ایک شدید لفظی جملوں کا تبادلہ ہوا جس کا آغاز اس وقت ہوا جب حسن ثاقب نے نواز کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کے سامنے آکر کچھ کہا اور کندھے سے کندھا مارا۔ اس واقعے پر...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 20 سے زائد کھلاڑیوں کے ابتدائی اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو جمع کرا دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی اسکواڈ دو روز قبل جمع کروایا تھا، جو آئی سی سی کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ایونٹ کے اسپورٹ پریڈ سے ایک ماہ قبل جمع کرانا ضروری تھا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا اسپورٹ پریڈ 12 فروری سے شروع ہوگا۔ ابتدائی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، طیب طاہر، اور عرفان خان نیازی کے علاوہ سفیان...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اپنے 9 سالہ سفر کے اختتام کا اعلان کر دیا ہے۔ سرفراز احمد نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اس فیصلے سے آگاہ کیا اور فرنچائز کے مالک ندیم عمر کا شکریہ ادا کیا۔ اپنی پوسٹ میں سرفراز احمد نے لکھا، "میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرا وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ختم ہوا چاہتا ہے۔ یہ 9 سال کا سفر میرے لیے شاندار اور خوبصورت رہا۔" انہوں نے مزید کہا کہ وہ کوئٹہ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹیسٹ میچز 17 سے 21 جنوری اور 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ اس اسکواڈ میں جنوبی افریقا کے دورے پر جانے والی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ منتخب اسکواڈ: شان مسعود (کپتان) سعود شکیل (نائب کپتان) بابر اعظم امام الحق کامران غلام کا شف علی خرم شہزاد محمد علی محمد ہریرہ محمد رضوان (وکٹ کیپر/بیٹر) نعمان علی روحیل نذیر (وکٹ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ، اور جنوبی افریقا کے درمیان سہہ ملکی ون ڈے سیریز اب ملتان کے بجائے کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ یہ فیصلہ ان دونوں شہروں کے نئے تعمیر شدہ اسٹیڈیمز کی تیاری اور عالمی معیار کے تجربے کی فراہمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، یہ سیریز 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی سے قبل ہوگی، جو کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد کی جائے گی۔ اس تبدیلی کا مقصد...
کیپ ٹاؤن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد کردیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پاکستانی ٹیم کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے مزید بتایا کہ اس سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 5 اہم پوائنٹس بھی کاٹ لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ٹیم مقررہ وقت میں 5 اوورز پیچھے رہی، جس کی وجہ سے یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ یاد رہے کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی...
لندن: انگلش پارلیمنٹ کے 160 اراکین نے افغانستان کے خلاف چیمپئنز ٹرافی میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ان اراکین نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو خط لکھ کر کہا کہ افغانستان کی حکومت خواتین کرکٹ کو سپورٹ نہیں کرتی، اس لیے چیمپئنز ٹرافی میں ان کے خلاف میچ نہ کھیلا جائے۔ پارلیمنٹیرینز نے اپنے خط میں کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ افغان خواتین کے ساتھ یکجہتی کا مضبوط پیغام دے اور افغانستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ ظلم کے خلاف عدم برداشت کا ایک واضح اظہار ہوگا۔ ذرائع کے مطابق انگلش کرکٹ...
نئے سال کے پہلے ٹریننگ سیشن کے دوران جب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیٹس میں اپنی تیاریوں کا آغاز کیا، تو ان کے ہاتھ میں ان کا روایتی گرے نکلس کا بلا نہیں تھا۔ یہ بات ان کے مداحوں کے لیے حیرت انگیز تھی، خاص طور پر جب انہوں نے حال ہی میں پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں نصف سنچری کی تکمیل پر اپنا گرے نکلس کا بلا اٹھا کر شاندار کارکردگی کی داد وصول کی تھی۔ پاکستانی ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے، اور یہ ٹریننگ سیشن 3 جنوری کو ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کا حصہ...
کیپ ٹاؤن میں جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں زبردست کارکردگی دکھائی اور 615 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ اسکور کیا۔ جنوبی افریقی بلے بازوں نے پاکستانی بولنگ اٹیک کو بے بس کرتے ہوئے کھیل کے تمام شعبوں میں اپنی برتری قائم رکھی۔ ریان رکلٹن نے 259 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی پہلی ڈبل سنچری بنائی، جبکہ کپتان ٹمبا باووما نے 106 اور کائل ویرین نے 100 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مزید مضبوط کی۔ جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز جنوبی افریقہ نے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے لیے تمام فرنچائزز نے اپنے اسکواڈ میں برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اعلان کے مطابق، ہر ٹیم نے اپنے سابقہ اسکواڈ سے اہم کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے تاکہ آئندہ سیزن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا سکے۔ پی ایس ایل کے آفیشل اکاؤنٹ سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری ہونے والی فہرست کے مطابق کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی نے 7،7 کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائٹڈ، لاہور...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کو ہے۔ اس مرتبہ کئی عالمی کرکٹ ستارے لیگ میں شرکت کے لیے دستیاب ہیں، جن میں آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر بھی شامل ہیں۔ ڈیوڈ وارنر نے پہلی بار پی ایس ایل کے لیے اپنی دستیابی کا اعلان کرتے ہوئے پلیئرز ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے۔ وہ اپنے ہم وطن کھلاڑیوں عثمان خواجہ، میتھیو شارٹ، شان ایبٹ اور ایلکس کیری کے ساتھ پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے، جس سے لیگ کی...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔ یہ فیصلہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ اور آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی میں مسلسل ناکامیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے بعد باضابطہ طور پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔ روہت شرما کی حالیہ کارکردگی ان کے اس فیصلے کی بڑی وجہ بنی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز میں انہوں نے تین میچوں میں محض 31 رنز بنائے ہیں،...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزدگیوں کی فہرست جاری کردی ہے، جس میں پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین بابراعظم کا نام بھی شامل ہے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ ناموں میں بابراعظم کے ساتھ زمبابوے کے سکندر رضا، آسٹریلیائی بلے باز ٹریوس ہیڈ اور بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ بابراعظم نے سال 2024 میں 24 ٹی20 میچز میں 33.54 کی اوسط سے 738 رنز بنائے، جن میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 75 رنز رہا۔ وہ اس وقت آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ...
جنوبی افریقا نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کے فائنل کے لیے پہلی ٹیم کے طور پر کوالیفائی کر لیا ہے، جنوبی افریقہ نے اتوار کو سنچورین میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 2 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ جنوبی افریقا نے 25-2023 سائیکل میں اپنے پوائنٹس کو 88 تک پہنچا دیا ہے، جس سے ان کی پوائنٹس فیصد (PCT) 66.67 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ فی الحال آسٹریلیا (58.89) اور بھارت (55.89) سے آگے ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل 11 جون 2025 کو انگلینڈ کے تاریخی لارڈز گراؤنڈ میں منعقد...
بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، بابراعظم کی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کی ہے، جس میں بابر اعظم نے ون ڈے رینکنگ میں 795 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ یہ مسلسل چوتھی بار ہے کہ بابر اعظم نے سال کا اختتام ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن کے ساتھ کیا ہے۔ بابر نے 2022، 2021، 2023 اور...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگلے برس پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ فروری اور مارچ میں کھیلا جائے گا اور ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد ہوگا، جس میں پاکستان کے مختلف شہروں میں دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری 2025 کو کراچی میں ہوگا جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ یہ ایونٹ 15 میچز پر مشتمل ہوگا، جس میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ راولپنڈی، لاہور، اور کراچی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے، جہاں ہر...
برطانوی اخبار نے آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے بھارت کے مفادات کے لیے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے روکنے کا الزام عائد کردیا ہے۔ برطانوی اخبار 'ٹیلی گراف' نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2025 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کو بھارت کے مفادات کے لیے ڈھال بنایا گیا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کی کرکٹ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھارت اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو فائنل کی میزبانی سے روک رہا ہے، حالانکہ پہلے ہی اس...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی میزبانی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ایونٹ 19 فروری کو کراچی میں شروع ہوگا اور 9 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا جس کے بعد 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ٹاکرا ہوگا۔ ایونٹ کے دیگر میچز کی تفصیلات درج ذیل ہیں: - پاکستان اور بنگلہ دیش: 27 فروری، راولپنڈی - بھارت اور بنگلہ دیش: 20 فروری،...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا ایک اہم ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ یہ کارنامہ انہوں نے کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران انجام دیا، جہاں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 329 رنز بنائے۔ بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمد رضوان نے 80 اور کامران...

Back
Top