
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائیگرز اور سلہٹ اسٹرائیکرز کے درمیان 12 جنوری کو ہونے والے میچ کے دوران پاکستانی کرکٹر محمد نواز اور بنگلہ دیشی باولر تنظیم حسن ثاقب کے درمیان جھگڑا ہوا، جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا ہے۔
اس دلچسپ میچ میں سلہٹ اسٹرائیکرز نے کھلنا ٹائیگرز کو 8 رنز سے شکست دی۔ میچ کے دوران نواز اور ثاقب کے درمیان ایک شدید لفظی جملوں کا تبادلہ ہوا جس کا آغاز اس وقت ہوا جب حسن ثاقب نے نواز کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کے سامنے آکر کچھ کہا اور کندھے سے کندھا مارا۔ اس واقعے پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی اور دوسرے کھلاڑیوں کو بیچ بچاؤ کرنا پڑا۔
نواز کے آؤٹ ہونے کے بعد، جب انہوں نے 33 رنز بنائے، تو ثاقب کے اقدام نے معاملے کو مزید بڑھا دیا۔
یہ واقعہ اس وقت بھی توجہ کا مرکز بنا جب اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلنے لگی، اور صارفین نے اس جھگڑے کو ویرات کوہلی اور آسٹریلیائی کھلاڑی سیم کونسٹاس کی مشہور لڑائی کے ساتھ جوڑنا شروع کر دیا۔
یہ لڑائی اُس وقت ہوئی تھی جب کوہلی نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران جان بوجھ کر کونسٹاس کو کندھا مارا، جس کے بعد یہ واقعہ کئی دنوں تک خبروں میں رہا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/C0N6H6c/BPL.jpg