کھیل

چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں کئی نئے چہرے شامل کیے جا سکتے ہیں، جب کہ کچھ سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، شاداب خان کو ٹی20 فارمیٹ کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے، جب کہ بابر اعظم اور نسیم شاہ کو ٹی20 اسکواڈ سے خارج کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے...
دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کے تمام میچز دبئی کے ایک ہی وینیو پر شیڈول کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ کئی سابق کرکٹرز اور موجودہ کھلاڑیوں نے اسے غیر منصفانہ فائدہ قرار دیا، جبکہ بھارتی کرکٹ لیجنڈز نے اس تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ سابق انگلش کرکٹرز مائیکل ایتھرٹن اور ناصر حسین نے کہا کہ بھارت کو دبئی میں تمام میچز کھیلنے کی اجازت دے کر آئی سی سی نے انہیں غیر معمولی فائدہ دیا، کیونکہ وہ ایک ہی کنڈیشنز میں کھیل رہے ہیں جبکہ دیگر ٹیمیں...
راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے حالیہ ناکامیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کے انتخاب سے کبھی مکمل طور پر مطمئن نہیں ہو سکتے، لیکن موجودہ حالات میں سب سے بہترین ٹیم منتخب کی گئی ہے۔ انہوں نے ٹیم کی ناکامیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور کوچ اس کے لیے جوابدہ ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ جتنی مایوسی فینز کو ہوتی ہے، اس سے کہیں زیادہ کھلاڑیوں کو ہوتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایک ناتجربہ کار ٹیم ہے، جس کے تمام کھلاڑیوں کے میچوں...
سابق پاکستانی کرکٹ کپتان اور لیجنڈ وسیم اکرم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شرمناک شکست پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بڑے ناموں کو ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف 6 وکٹوں سے ہار کر 24 کروڑ عوام کو مایوس کر دیا، جس پر سابق کرکٹرز اور ماہرین تجزیے کر رہے ہیں۔ وسیم اکرم نے ایک نجی ٹی وی کے اسپورٹس شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وائٹ بال کرکٹ میں کئی سالوں سے ایک ہی کھلاڑیوں کے ساتھ مسلسل ناکامی کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا...
دبئی: پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک نئے ریکارڈ کا اضافہ کیا ہے۔ بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے 23 رنز بنائے، لیکن اس دوران انہوں نے آئی سی سی ایونٹس میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ بابر اعظم نے یہ کارنامہ صرف 24 اننگز میں مکمل کیا، جس نے انہیں سابق جارح مزاج اوپننگ بلے باز سعید انور سے آگے کر دیا، جنہوں نے یہ ریکارڈ 25 اننگز میں...
لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران بھارت کا قومی ترانہ چلنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے سخت احتجاج کیا ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی سے اس واقعے کی وضاحت طلب کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس غلطی پر نہ صرف پاکستان بلکہ تمام متعلقہ فریقوں کو وضاحت فراہم کی جائے۔ ذرائع کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی کے میچ کے دوران آسٹریلیا کے قومی ترانے سے پہلے چند سیکنڈز کے لیے بھارت کا ترانہ چل گیا، جس پر سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں...
لاہور: 22 فروری 2025 کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے ایک اہم میچ سے قبل ایک غیر متوقع اور حیران کن واقعہ پیش آیا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ شروع ہونے سے پہلے قومی ترانوں کی ادائیگی کے دوران، آسٹریلوی ترانے کی بجائے بھارتی قومی ترانہ "جن گن من" بجنا شروع ہو گیا۔ یہ ترانہ چند سیکنڈز تک چلا، جس کے بعد اسے روک کر درست ترانہ یعنی آسٹریلیا کا "ایڈوانس آسٹریلیا فیئر" بجایا گیا۔ اس واقعے نے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین اور ٹی وی پر میچ دیکھنے والوں کو ششدر کر...
دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا بخار دبئی میں چھایا ہوا ہے، لیکن اسٹیڈیم میں داخل ہونے والے شائقین کو کڑے قواعد و ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کی انتظامیہ نے ان ہدایات کو عوامی مقامات، ٹکٹ کاوئنٹرز اور پارکنگ ایریاز میں نمایاں طور پر لگا دیا ہے تاکہ شائقین کسی بھی خلاف ورزی سے بچ سکیں۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ کرکٹ صرف ایک کھیل ہے اور اسے اسی روح کے ساتھ دیکھا جائے۔ کسی بھی سیاسی نعرے بازی، بینرز یا پوسٹرز کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسٹیڈیم کے باہر بڑے حروف میں لکھا گیا ہے: "سیاسی...
لاہور: (دنیا نیوز) چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم 23 فروری کو بھارت کے خلاف ہونے والے میچ کے لیے کراچی سے دبئی روانہ ہو گی، تاہم فخر زمان دبئی جانے والی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور وہ ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے متبادل کھلاڑی کے لیے آئی سی سی...
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں کے فلائٹ پاسٹ کے تناظر میں کمرشل پروازوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پاک فضائیہ کے طیارے 19 فروری کو کراچی میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں فلائٹ پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے، جس کے دوران کراچی ایئرپورٹ پر آنے والی کمرشل پروازوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی اے اے کے مطابق، فلائٹ پاسٹ کے دوران مخصوص ایئر کوریڈور بند رہے گا، جس کی وجہ سے کمرشل پروازوں کو...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب ہونے والی پاکستانی ٹیم پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں میزبان تابش ہاشمی نے سوال کیا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں ایسا کون سا کھلاڑی ہے جس کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی؟ اس پر راشد لطیف نے بے ساختہ جواب دیا کہ چھ سات کھلاڑی ایسے ہیں۔ تابش ہاشمی نے جب پوچھا کہ کیا پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی جیت سکتی ہے؟ تو سابق کپتان نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی ٹیم جیتنے کی صلاحیت...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے، جس میں دنیا بھر کی آٹھ بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ تاہم، کئی ٹیمیں اپنے اہم کھلاڑیوں کے بغیر میدان میں اتریں گی، جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے توازن پر اثر پڑ سکتا ہے۔ متعدد کھلاڑی مختلف وجوہات، خصوصاً انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکے ہیں، جن میں کچھ بڑے نام شامل ہیں جن پر ان کی ٹیمیں انحصار کرتی تھیں۔ ٹیموں نے اسکواڈ کا اعلان تو کر دیا تھا، لیکن بدقسمتی سے بعض کھلاڑیوں کی انجری کے سبب کئی ٹیموں کو اپنے اسکواڈ میں تبدیلیاں...
بابر اعظم نےون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں اور ساتھ ہی ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ کراچی: پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز کے فائنل میچ میں 6 ہزار رنز مکمل کر کے نہ صرف بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑا بلکہ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کے ہم پلہ بھی آ گئے۔ کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق، بابر اعظم نے کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی باسط علی نے بابراعظم کو اوپنر کھلانے کے فیصلے پر سخت تنقید کی ہے۔ سہ ملکی سیریز میں بابراعظم نے فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کی مگر تینوں میچز میں 10، 23 اور 29 کے اسکور ہی بنا سکے۔ باسط علی نے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ بابر کو اوپننگ کا مشورہ کس نے دیا، جبکہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے نمبر پر اچھے رنز بنا رہے تھے۔ باسط علی نے مزید انکشاف کیا کہ کپتان محمد رضوان، آل راؤنڈر فہیم اشرف کی ٹیم میں شمولیت پر خوش نہیں ہیں۔ ان کے مطابق فہیم کو صرف دو اوورز دیے گئے اور جب...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی باسط علی نے بابراعظم کو اوپنر کھلانے کے فیصلے پر سخت تنقید کی ہے۔ سہ ملکی سیریز میں بابراعظم نے فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کی مگر تینوں میچز میں 10، 23 اور 29 کے اسکور ہی بنا سکے۔ باسط علی نے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ بابر کو اوپننگ کا مشورہ کس نے دیا، جبکہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے نمبر پر اچھے رنز بنا رہے تھے۔ باسط علی نے مزید انکشاف کیا کہ کپتان محمد رضوان، آل راؤنڈر فہیم اشرف کی ٹیم میں شمولیت پر خوش نہیں ہیں۔ ان کے مطابق فہیم کو صرف دو اوورز دیے گئے اور جب...
پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں کیوی ٹیم نے سہ ملکی سیریز جیت لی۔ نیوزی لینڈ نے 243 رنز کا ہدف 46 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 243 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی طرف سے فخر زمان صرف 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اور شکیل مسعود بھی 8 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ بابر اعظم، جو اس میچ میں سنچری بنانے کے لئے کوشش کر رہے تھے، صرف 29 رنز بنا کر ہمت ہار گئے، لیکن انہوں نے ایک اور اعزاز اپنے نام کیا اور ون ڈے کرکٹ...
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل اور متبادل کھلاڑی کامران غلام پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ جرمانہ سہ ملکی سیریز کے دوران کراچی میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں کھلاڑیوں کے رویوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق، شاہین آفریدی پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جبکہ سعود شکیل اور کامران غلام پر میچ فیس کا 10، 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تینوں کھلاڑیوں کو ایک ایک ڈی...
قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے اپیل کی ہے کہ انہیں "کنگ شنگ" کہنا بند کر دیں۔ سہ ملکی سریز میں جنوبی افریقا کے خلاف قومی ٹیم کی کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ جب بھی بیٹنگ کے لیے جاتا ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ اچھا اسکور کروں، لیکن بدقسمتی سے اننگز کو مکمل نہیں کر پاتا۔ آج رضوان اور سلمان نے بہت اچھا کھیلا ہے، ایسی کارکردگی ٹیم میں اعتماد پیدا کرتی ہے۔ بابر اعظم نے مزید کہا کہ مجھے "کنگ شنگ" کہنا بند کر دیں، میں ابھی کوئی کنگ نہیں ہوں، جب کھیل کر دیکھیں گے، تب...
پاکستان نے رضوان اور سلمان آغا کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی کراچی: سہ ملکی سیریز کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی شاندار سنچریوں کی مدد سے جنوبی افریقا کو شکست دی اور فائنل میں جگہ بنائی۔ سلمان علی آغا نے 103 گیندوں پر 134 رنز بنا کر اپنی پہلی ون ڈے سنچری اسکور کی، جبکہ کپتان محمد رضوان نے 122 رنز بنا کر ناقابل شکست رہتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ یہ پہلی مرتبہ تھا جب پاکستان کے دو مڈل آرڈر بیٹرز نے ایک اننگز میں سنچریاں...
پاکستان نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کر لیا ہے جہاں اسے آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی مل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ کوالیفائرز اس سال اپریل میں پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے۔ ایونٹ میں چھ ملکوں کی ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں پاکستان، بنگلادیش، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز سے دو ٹیمیں انڈیا میں ہونے والے 2025 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) باضابطہ تفصیلات اور شیڈول...

Back
Top