کپتان محمد رضوان، آل راؤنڈر فہیم اشرف کی ٹیم میں شمولیت پر خوش نہیں

67a723dd5f512-mohammad-rizwan--faheem-ashraf-082855714-16x9.jpg

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی باسط علی نے بابراعظم کو اوپنر کھلانے کے فیصلے پر سخت تنقید کی ہے۔ سہ ملکی سیریز میں بابراعظم نے فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کی مگر تینوں میچز میں 10، 23 اور 29 کے اسکور ہی بنا سکے۔ باسط علی نے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ بابر کو اوپننگ کا مشورہ کس نے دیا، جبکہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے نمبر پر اچھے رنز بنا رہے تھے۔

باسط علی نے مزید انکشاف کیا کہ کپتان محمد رضوان، آل راؤنڈر فہیم اشرف کی ٹیم میں شمولیت پر خوش نہیں ہیں۔ ان کے مطابق فہیم کو صرف دو اوورز دیے گئے اور جب دوبارہ باؤلنگ کروائی گئی تو پاکستان تقریباً میچ ہار چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن اور حکمت عملی پر سوالیہ نشان ہیں اور ہمیں بھارت کے بجائے پہلے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی تیاری پر غور کرنا چاہیے تھا۔

سابق کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ سلیکشن کمیٹی کا بابر کو سچن ٹنڈولکر جیسا کردار دینے کا مؤقف درست نہیں، یہ کسی لیجنڈ کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ سہ ملکی سیریز کا فائنل ہارنے سے ٹیم کا مورال پہلے ہی کمزور ہو چکا ہے اور چیمپئنز ٹرافی میں پہلا ہی میچ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان کو سخت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔
 
abdlsy

Prime Minister (20k+ posts)

All companys fauj gens fault

for 75 yrs they support corrupt harami politicians

and it trickles down

to severe corruption

from bcci hockey railway foreign affairs
municipality justices police customs mayor governor PIA, schools education

subh kee mchdee saarae kae saarae system corruption with full support of sepahees n destruction of pakistan

n misery n sufferings of us pakistanis sadly.

This pindi source of misery should be deleted n ordered to border. Thats it.
 
Back
Top