نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اچانک سیریز کی منسوخی کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کیوی ٹیم کا خیال رکھنے پر عمران خان کی شکریہ ادا کرتے ہوئے وضاحت کی کہ قومی ٹیم کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے منسوخ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے دورے سے دستبرداری کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔ جیسنڈا آرڈرن نے مزید کہا کہ انہیں اندازہ ہے کہ کھیل کو اس طرح ختم کرنا شائقین کیلئے کتنا مایوس کن...