قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر محمد حفیظ نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ منسوخی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں ریڈ الرٹ کے باوجود برطانیہ گئے اوروہاں کھیلے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سیریز کو منسوخ کرنے سے متعلق فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہت سے ایسے ممالک کے دورے کیے جہاں دیکھنے یا سننے میں حالات بہت بہتر نہیں تھے مگر بطور پاکستانی ہم بڑے دل کا مظاہرہ کرتے اور ایسی جگہوں پر جاکر کرکٹ...