بلوچستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تقرری پر سابق فاسٹ بولر عمر گل کا شدید ردعمل سامنے آگیا، عمر گل نے بلوچستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تقرری پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا رویہ غیر اخلاقی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کوچ کی تقرری کے معاملے پر عمر گل نے اپنے ٹوئٹر پر بلوچستان کے اسسٹنٹ کوچ کے لیے ساری کارروائی مکمل کرنے کے بعد گرانٹ بریڈ برن نے یقین دہانی کروائی تھی کہ میرے نام کی سفارش کی گئی ہے۔
سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ وہ بلوچستان ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ بننے کے لیے ایک ہفتے تک انتظار کرتا رہا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
عمر گل نے پی سی بی کے رویے کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعد ازاں بغیر کسی اطلاع فیصلہ کرلیا گیا اور اسسٹنٹ کوچ کے لئے راج ہنس کو ترجیح دی گئی۔ عمر گل نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نجانے کب معاملات میں تبدیلی آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نوکری کی ضرورت نہیں صرف سسٹم اور کرکٹرز کی مدد کرنا چاہتا ہوں، پاکستان کے لیے فخر کے ساتھ کھیلا ہوں اور کوچنگ بھی وقار کے ساتھ کروں گا۔