چیئرمین انگلش کرکٹ بورڈ این واٹ مور نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کی منسوخی ایک انتہائی مشکل فیصلہ تھا۔ ہمارے فیصلے سے جن کو تکلیف محسوس ہوئی میں ان سے اظہار افسوس کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے یہ فیصلہ اپنی ججمنٹ کے حساب سے لیا ہے، فیصلہ کھلاڑیوں کی ذہنی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
چئیرمین انگلش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ دورہ پاکستان منسوخ ہونے سے متعلق کھلاڑیوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔
انہوں نے وضاھت دی کہ ہم نے اگلے سال پاکستان کے مکمل دورہ کی بات کی ہے، مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ آگے...