ٹی20ورلڈ کپ میں پاکستان کاسامنا کیسے کریں،کیا کیویز کرکٹرز دباؤ کاشکار ہیں؟

1.jpg


جھوٹے بھارتی پروپیگنڈے کا شکار ہونے والا کیوی کرکٹ بورڈ بے بنیاد اور من گھڑت اطلاعات پر دورہ پاکستان تو منسوخ کر بیٹھا ہے لیکن اب اس کے کھلاڑی پریشان ہیں کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کا سامنے کیسے کیا جائے۔

بلاوجہ پاکستان کا دورہ منسوخ کر کے جانے والے کیویز پلیئر دنیا بھر سے اٹھنے والے سوالات پر لاجواب ہیں۔ انہیں اب یہ بات ستائے جا رہی ہے کہ ٹی 20 میچ کا پہلا ہی ٹاکرا پاکستان سے ہوگا۔

دوسری جانب کیویز ٹیم کے کوچ گیری استیڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ وہ پاکستان کا دباؤ نہ لیں۔ ہمیں پاکستانی کرکٹ شائقین سے ہمدردی ہے کیونکہ دورے کی منسوخی کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں تھا۔


گیری اسٹیڈ نے مزید کہا کہ جو ہوا ہے وہ اچھا نہیں ہوا، مگر اب کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ اس میچ کو میچ کی ہی طرح لیں اور گرین شرٹس کا دباؤ نہ لیں۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ شارجہ میں شروع ہونے جا رہا ہے جس میں 26 اکتوبر کو پاکستانی شاہین اور کیوی پلیئرز مدمقابل ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم رواں ماہ17 ستمبر کو سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر پاکستان کا دورہ منسوخ کر کے واپس چلی گئی تھی۔
 
Last edited:

angryoldman

Minister (2k+ posts)
جب ہمیں ان سے کھیلنے میں شرم نہیں تو وہ ایسے شرم سے مرے جا رہے ہیں۔ تم جب جہاں اور جیسے کہو گے ہم کھیلیں گے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
کیویز سے ہمیں کوی شکایت نہیں دنیا کے مہذب ترین کھلاڑی جو کھیل میں بھی نمبر ون ہیں۔ ہم ان پر بہت خوش ہیں کیونکہ کیویز نے ایک طرح سے ورلڈ کپ میں پاکستان کو باہر کرنے کی انڈین سازش کا بدلہ انڈیا کو سیمی فائینل سے گھر بھیج کرلیا تھا، انڈینز سیمی فائینل کا ذکر ہی نہیں کرتے تھے ان کے تبسرہ نگار اور سپورٹرز لارڈز میں فائنل کا ہی تجزیہ کررہے تھے اور یہ سوچ رہے تھے کہ انڈیا لارڈز میں فائنل کس کے ساتھ کھیلے گا
کیویز نے انہیں گھر کا رستہ دکھایا اور تب سے کیویز ہمارے فیورٹ بن چکے ہیں
ان کے بورڈ نے گند گھولا ہے جیسے انگلینڈ کے بورڈ نے گند گھولا ہے
اب کوی یہ نہ کہے کہ امریکن کرکٹ بورڈز سے یہ سارا کچھ کروا رہے ہیں کرکٹ بورڈز سے کون یہ سارا کچھ کروا رہا ہے وہ سب کو پتا ہے