
جھوٹے بھارتی پروپیگنڈے کا شکار ہونے والا کیوی کرکٹ بورڈ بے بنیاد اور من گھڑت اطلاعات پر دورہ پاکستان تو منسوخ کر بیٹھا ہے لیکن اب اس کے کھلاڑی پریشان ہیں کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کا سامنے کیسے کیا جائے۔
بلاوجہ پاکستان کا دورہ منسوخ کر کے جانے والے کیویز پلیئر دنیا بھر سے اٹھنے والے سوالات پر لاجواب ہیں۔ انہیں اب یہ بات ستائے جا رہی ہے کہ ٹی 20 میچ کا پہلا ہی ٹاکرا پاکستان سے ہوگا۔
دوسری جانب کیویز ٹیم کے کوچ گیری استیڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ وہ پاکستان کا دباؤ نہ لیں۔ ہمیں پاکستانی کرکٹ شائقین سے ہمدردی ہے کیونکہ دورے کی منسوخی کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں تھا۔
گیری اسٹیڈ نے مزید کہا کہ جو ہوا ہے وہ اچھا نہیں ہوا، مگر اب کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ اس میچ کو میچ کی ہی طرح لیں اور گرین شرٹس کا دباؤ نہ لیں۔
یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ شارجہ میں شروع ہونے جا رہا ہے جس میں 26 اکتوبر کو پاکستانی شاہین اور کیوی پلیئرز مدمقابل ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم رواں ماہ17 ستمبر کو سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر پاکستان کا دورہ منسوخ کر کے واپس چلی گئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/FVhCsx3/1.jpg
Last edited: