خوبصورت ہونے کے باعث سینئر مجھ سے جلتے تھے: احمد شہزاد

1737800961386.png

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی خوبصورتی انہیں بہت مہنگی پڑی ہے، کیونکہ سابق اور سینئر کھلاڑی ان کی اچھی شکل و صورت کی وجہ سے ان سے حسد کرتے تھے۔

2019 سے قومی ٹیم سے باہر رہنے والے ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوبصورت ہونے کے باعث انہیں کئی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے سینئر کھلاڑیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شخصیت اور بہترین پہناووں کی وجہ سے ان سے حسد کیا گیا۔

احمد شہزاد نے مزید کہا کہ پاکستان میں اگر آپ خوش شکل ہیں، اچھے کپڑے پہنتے ہیں اور عمدہ انداز میں گفتگو کرتے ہیں تو آپ کے سینئر اور سابق کھلاڑی آپ سے جلنے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات انہیں پہلے معلوم نہیں تھی، لیکن کرکٹ کھیلتے ہوئے انہوں نے دیکھا کہ لوگ ظاہری خوبصورتی کی بنیاد پر بھی آپ کو جج کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خوبصورت ہونا ایسی جگہوں پر بھی دشمنی کا سبب بن سکتا ہے جہاں آپ کا گمان بھی نہ ہو۔

یہ بیان احمد شہزاد کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ڈرافٹ میں مقامی کیٹیگری میں شامل نہ ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر تنقید کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔

یاد رہے کہ احمد شہزاد نے آخری بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی اور 2023 میں پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں احمد شہزاد نے کہا تھا کہ وہ رواں سال یہ نوٹ لکھنے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے، لیکن ایک اور ڈرافٹ گزر گیا اور وہی پرانی کہانی دہرائی گئی۔

احمد شہزاد نے لکھا، "اللّٰہ جانے مجھے کیوں منتخب نہیں کیا گیا، وہ پلان کرتے ہیں اور پھر اللّٰہ کا پلان ہوتا ہے، بے شک اللّٰہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔"
 
Last edited by a moderator:

Lathi-Charge

Senator (1k+ posts)
نرگسیت ایک بیماری کا نام ہے لیکن کچھ لوگ اسے فلمسٹار نرگس سمجھنے لگتے ہیں یہ صاحب بھی شائد فلمسٹار نرگس والی پارٹی سے ہیں
 
abdlsy

Prime Minister (20k+ posts)
View attachment 8930

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی خوبصورتی انہیں بہت مہنگی پڑی ہے، کیونکہ سابق اور سینئر کھلاڑی ان کی اچھی شکل و صورت کی وجہ سے ان سے حسد کرتے تھے۔

2019 سے قومی ٹیم سے باہر رہنے والے ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوبصورت ہونے کے باعث انہیں کئی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے سینئر کھلاڑیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شخصیت اور بہترین پہناووں کی وجہ سے ان سے حسد کیا گیا۔

احمد شہزاد نے مزید کہا کہ پاکستان میں اگر آپ خوش شکل ہیں، اچھے کپڑے پہنتے ہیں اور عمدہ انداز میں گفتگو کرتے ہیں تو آپ کے سینئر اور سابق کھلاڑی آپ سے جلنے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات انہیں پہلے معلوم نہیں تھی، لیکن کرکٹ کھیلتے ہوئے انہوں نے دیکھا کہ لوگ ظاہری خوبصورتی کی بنیاد پر بھی آپ کو جج کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خوبصورت ہونا ایسی جگہوں پر بھی دشمنی کا سبب بن سکتا ہے جہاں آپ کا گمان بھی نہ ہو۔

یہ بیان احمد شہزاد کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ڈرافٹ میں مقامی کیٹیگری میں شامل نہ ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر تنقید کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔

یاد رہے کہ احمد شہزاد نے آخری بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی اور 2023 میں پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں احمد شہزاد نے کہا تھا کہ وہ رواں سال یہ نوٹ لکھنے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے، لیکن ایک اور ڈرافٹ گزر گیا اور وہی پرانی کہانی دہرائی گئی۔

احمد شہزاد نے لکھا، "اللّٰہ جانے مجھے کیوں منتخب نہیں کیا گیا، وہ پلان کرتے ہیں اور پھر اللّٰہ کا پلان ہوتا ہے، بے شک اللّٰہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔"
Sad why he is saying such things waste of these efforts even if true and put a bad reputation on his name for being crazy n immature. Keep quite leave to allah n use ur brain
 
Back
Top