بھارتی کرکٹ بورڈ نے جرسی پر لوگو پرنٹ کرنے کے معاملے پر گھٹنے ٹیک دیئے

JA7679udU.jpg


بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل لوگو کو ٹیموں کی جرسی پر لگانے کی تصدیق کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی جرسی پر آئی سی سی کے منظور شدہ لوگو کے ساتھ پاکستان کا نام بھی لکھا جائے گا۔

بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سائیکیا نے ایک کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ہم آئی سی سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق چلیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی جرسی پر ایونٹ کا آئی سی سی آفیشل لوگو ہی ہوگا، اور بھارتی ٹیم آئی سی سی کے قوانین کی پابندی کرے گی۔"

اس سے پہلے بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بی سی سی آئی 'میزبان ملک ریگولیشن' کے تحت اپنی ٹیم کی کِٹ پر پاکستان کا نام شامل نہیں کرنا چاہتا تھا۔ تاہم، این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے بی سی سی آئی کو وضاحت دی کہ بھارتی ٹیم کی کِٹ پر پاکستان کا نام لکھنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان اس ٹورنامنٹ کا میزبان ملک ہے۔

آئی سی سی کے قوانین کے تحت، تمام ٹیموں کے لیے منظور شدہ لوگو کا استعمال لازمی ہے، اور میزبان ملک کا نام ٹیموں کی جرسیوں پر ہونا چاہیے، بغض نظر اس کے کہ میچ کہاں پر ہو رہے ہیں۔

یہ تصدیق چیمپئنز ٹرافی کے آنے والے ایڈیشن کے حوالے سے اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات میں ایک بڑی بات ہے اور شائقین کے لیے یہ ایونٹ خاص طور پر دلچسپ ہوگا۔
 

Back
Top