کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ ۔۔خاتون کھلاڑی کو کلیئر رن آؤٹ ہونے پر بھی آؤٹ نہیں دیا گیا۔وجہ انتہائی دلچسپ
یہ انوکھا واقعہ آسٹریلیا میں کھیلی جا رہی ویمنز بگ بیش لیگ کے دوران پیش آیا جہاں آسٹریلین شہر ہوبرٹ کے کرکٹ سٹیڈیم میں سڈنی سکسرز اور ہورکنز کے درمیان میچ میں سڈنی سکسرز کی ایلس پیری کو واضح رن آؤٹ ہونے کے باوجود بھی رن آؤٹ نہیں دیا گیا۔
مذکورہ ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایلس پیری نے شاٹ کھیلا اور رنز لینے کے لیے کریز سے کافی باہر نکل گئیں۔ قریب کھڑے فیلڈر نے برق رفتاری سے گیند وکٹ کیپر کی طرف پھینکی اور جب گیند وکٹوں سے لگی تو ایلس پیری واضح طور پر کریز سے کافی انچ باہر تھیں تاہم انہیں امپائر نے آؤٹ نہیں دیا۔
اسکی وجہ امپائر کی جانبداری نہیں بلکہ فیلڈنگ سائڈ سے رنگ آوٹ کی اپیل نہ کرنا تھا۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ رن آؤٹ ہونے کے باوجود فیلڈنگ سائیڈ کی کسی کھلاڑی نے رن آؤٹ کی اپیل نہیں کی جس کے باعث امپائر نے انہیں آؤٹ قرار نہیں دیا۔
آئی سی سی کے قانون کے تحت یہ اصول بنایا گیا ہے کہ اگر فیلڈنگ ٹیم اپیل نہیں کرتی تو امپائر کھلاڑی کو آؤٹ نہیں دے سکتا، چاہے وہ واضح طور پر کریز سے باہر ہی کیوں نہ ہو۔ یہی غلطی ہورکنز کی ٹیم کے لیے مہنگی ثابت ہوئی، کیونکہ ایلس پیری نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے شاندار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔
ایلس پیری نے 62 گیندوں پر 86 رنز کی دھواں دھار اننگ کھیلی اور 13 بار گیند کو باؤنڈری کا راستہ دکھایا۔