پیرا اولمپکس:قابل اعتراض پرچم لہرانے پر ایرانی ایتھلیٹ گولڈ میڈل سے محروم

qabalah.jpg


پیرا اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلے میں ایران کے ایتھلیٹ صادق بیت صیا کو قابل اعتراض پرچم لہرانے پر نااہل کردیا گیا اور ان سے طلائی تمغہ واپس لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیرس میں جاری پیرااولمپکس میں ایرانی ایتھلیٹ صادق بیت سیاح نے ایف 41 جیولین تھرو میں ریکارڈ قائم کیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا، تاہم فتح کے بعد متنازعہ جھنڈا لہرانے پر ان کو طلائی تمغے سے محروم کردیا گیا ہے۔

ان سے طلائی تمغہ واپس لے کر بھارت کے نودیپ سنگھ جنہوں نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا کو دیدیا گیا۔

صادق بیت صبا نے 47اعشاریہ 64میٹر کے نئے پیرا اولمپک ریکارڈ قائم کیا جبکہ بھارتی ایتھلیٹ نودیپ سنگھ نے 47اعشاریہ32 کی جیولین تھرو کی تھی، عراق کے نخیلاوی ولڈان نے 40اعشاریہ 46 نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

ایرانی ایتھلیٹ سے طلائی تمغہ واپس لینے پر ایران میں کھیلوں کے شائقین نے شدید مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ایران کے ساتھ ناانصافی ہوئی کیونکہ اس میڈل جو جیت کر ایران میڈل ٹیبل میں انڈیا سے آگے ہوتا۔

ایران کے پیرا اولمپکس ایسوسی ایشن کے سربراہ علی اصغر ہادی زادہ نے نااہل ہونےکے باوجودانہیں داد کی اور کہا کہ ایرانی ایتھلیٹ نے چیمپئن بننے کے علان کے بعد کوچ اور سپروائزر کے علم میں لائے بغیر اپنے بیگ سے پرچم نکالا اور اپنے مذہبی عقائد اور حضرت ام البنین سے والہانہ لگاؤ کی وجہ سے ان کے نام کا ایک پرچم نکالا، جسے ایونٹ کے منتظمین نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سمجھا اور انہیں پیلا اور سرخ کارڈ دکھا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔