تینوں فارمیٹس میں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری محمد رضوان کو ملنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے اہم امکانات پیدا ہوگئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے تینوں فارمیٹس میں کپتانی کی ذمہ داری وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو سونپنے کا ارادہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا فیصلہ حتمی ہوگا جو وہ کوچز،سیلکشن کمیٹی و دیگر بورڈ عہدیدارن سے مشاورت کے بعد کریں گے، اس مشاورت اور حتمی فیصلے کیلئے 22 ستمبر کو کرکٹ بورڈ کا اہم اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
اجلاس میں ریڈ بال کوچ جیسن گلیپسی، ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن، وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود ، دیگر کوچنگ اسٹاف اور بورڈ حکام شریک ہوں گے۔
اجلاس میں ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے اہم مشاورت ہوگی، امکان ہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو ٹیم کے تینوں فارمیٹس کا کپتان مقرر کردیا جائے گا۔