2025 میں پاکستان میں شیڈولڈ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی جانب سے ممکنہ طور پر پاکستان نا آنے کے خدشے کے پیش نظر آئی سی سی نے پلان بی پر کام شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں منعقد ہونی ہے، ایونٹ سے ایک سال قبل ہی پڑوسی ملک بھارت نے اپنی ازلی ہٹ دھری برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو پاکستانی بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارت کیجانب سے اس اعلان کے بعد آئی سی سی نے پلان بی پر کام شروع کردیا ہےجس کے تحت بھارتی ٹیم کے میچز سری لنکا میں منقعد کروائے جائیں گئے، اس حوالے سے کولمبو میں میچز منعقد کروانے کیلئے آئی سی سی نے پی سی بی کو 65 ملین ڈالرز کےبجٹ کی منظوری بھی دیدی ہے،یہ رقم کولمبو میں بھارتی ٹیم کے میچز منعقد کروانے پر خرچ کیجائے گی۔
چیف ایگزیکٹیو کمیٹی نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایونٹ پاکستان میں منقعد ہونا ہے جس کیلئے پی سی بی نے میزبانی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، پاکستان سے باہر میچز کھیلنے کی صورت میں ایک خاص رقم مختص کی گئی ہے، پاکستان میں 3 اسٹیڈیمز کی مرمت و دیگر کاموں کیلئے بھی رقم فراہم کردی گئی ہے۔
ٰخیال رہے کہ چیمپنز ٹرافی 2025 میں پاکستان او ر بھارت کی ٹیمیں یکم مارچ 2025 کو آمنے سامنے آئیں گی، یہ میچ کہاں کھیلا جائے گا اس حوالےسے جلد حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔