مینگورہ سے تعلق رکھنے والے قومی ہیرو نےایک اور گولڈ میڈل جیت لیا

taikah1n11h.jpg


پاکستان کے ایک اور کھلاڑی نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے جس کے بعد بنکاک میں تائی کوانڈو کے بین الاقوامی کھلاڑی عامر خان نے ساتویں انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے اور عالمی سطح پر قومی پرچم کو اونچا کیا۔

مینگورہ سے تعلق رکھنے والے قومی ہیرو عامر خان نے مقابلے کے تین راؤنڈز کے دوران پہلے راؤنڈ میں بھارتی حریف کو شکست دی جبکہ دوسرے راؤنڈ میں نیپال اور فائنل راؤنڈ میں فلپائن کے کھلاڑی کو دھول چٹائی۔

گولڈ میڈل جیت کر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے محمد عامر نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ گولڈ میڈل سوات کے عوام کے نام کرتا ہوں،میں بہت خوش ہوں کہ میں نے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔