پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل کرن ملک نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی کامیابی کا کریڈٹ لینے پر وزیراعظم شہباز شریف پر کڑی تنقید کردی, وزیراعظم شہباز شریف کی جشن منانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی, ویڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ان کے مشیر امور نوجوانان رانا مشہود بھی موجود تھے
، جیسے ہی ارشد ندیم ریکارڈ بناتے ہیں تو رانا مشہود ارشد ندیم کی جیت کا کریڈٹ شہباز شریف کو دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ وزیراعظم صاحب یہ آپ کا وژن تھا,وزیراعظم شہباز شریف کی یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین سمیت شوبز شخصیات نے اُنہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
اداکارہ و ماڈل کرن ملک نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں وزیراعظم پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ارشد ندیم کو موقع دیا؟، نہیں جناب! انہوں نے ساری جدوجہد اپنی مدد آپ کے تحت کی ہے، آپ نے تو ارشد ندیم کو ٹریننگ کے لیے جِم تک کی سہولیات فراہم نہیں کیں۔
کرن ملک نے وزیراعظم کے مشیر رانا مشہود سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ارشد ندیم کو عزت دیں کیونکہ انہوں نے عالمی سطح پر پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بُلند کیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ اور آپ کے وزیراعظم صاحب تو صرف اپنی جیب بھرنے میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب معروف پاکستانی اداکار گوہر رشید نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کیلیے انعامات کا اعلان کرنے والوں کیلیے پیغام جاری کر دیا,گوہر رشید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر قومی یئرو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ تمام لوگ جنہوں نے ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر انعامات کا اعلان کیا ہے برائے کرام رسیدیں بھی شیئر کر دیں۔
اداکار نے اسٹوری پر ایک اور پوسٹ بھی شیئر کی جس میں ارشد ندیم اور بھارتی ایتھلٹ نیرج چوپڑا کی ماؤں کے مثبت بیانات ہیں,گوہر رشید نے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ان دونوں کی مائیں مل کر دنیا پر حکمرانی کریں تو کہیں جنگیں نہیں ہوں گی۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم نے ریکارڈ توڑتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا، ارشد ندیم 92.97 میٹر طویل تھرو کے ذریعے پاکستانی قوم کی امیدوں پر پورے اترے اور اولمپکس میں نیا ریکارڈ بنایا۔