کھیل

عمران ریاض نے کہا تھا کہ صرف آپ شاہد آفریدی کو ٹیم سے دور کردیں، 2 تین اور بندے ہیں جیسے ہی ٹیم کے قریب آئیں انہیں اٹھاکر باہر پھینک دیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی شاندار باؤلر ہے، اسکی بیٹنگ کی بھی سکلز ہیں، یہ اگر اسکے کھیل کے قریب رہیں گے تو اسکاکیرئیر تباہ کردینگے عمران ریاض کا مزید کہنا تھا کہ تجزیہ کار شاہد آفریدی سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈرتے ہیں کیونکہ اسکی لابنگ بہت زیادہ ہے، اسکے بڑے بڑے لوگوں سے تعلقات ہیں، میں نہیں ڈرتا میں صاف بات کرتا ہوں کہ شاہد آفریدی کی گندی...
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم میں ناقص کارکردگی کی وجہ ٹیم میں موجود تین الگ الگ گروپس ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اور ایکسپرٹس اس کی وجوہات کے حوالے سے اپنے تجزیات اور آراء کا اظہار کرنے میں مصروف ہیں۔ اسی دوران بھارتی میڈیا رپورٹس میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کی وجہ قومی ٹیم میں گروہ بندی کو قرار دیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی ٹیم میں ایک دو نہیں بلکہ پورے...
سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابراعظم کو شاہین آفریدی کی کپتانی میں کھیلنا چاہیے تھا، اگر وہ ایسا کرتے تو میری اور دنیا کی نظر میں ان کی عزت بڑھ جاتی۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بابر اعظم کو اسٹینڈ لینا چاہئیے تھا اور انہیں کہنا چاہیئے تھا کہ میں شاہین کی کپتانی میں کھیلنا چاہتا ہوں تو دنیا بھر کی نظر میں ان کی عزت بڑھ جاتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر شاہین کو کپتان بناہی دیا گیا تھا تو یہ غلط فیصلہ تھا کہ انہیں فوری طور...
ریٹائرمنٹ کا جلد باقاعدہ اعلان کرنا متوقع ہے تاہم وہ پہلے کی طرح لیگ کرکٹ کھیلتے رہیں گے: رپورٹس امریکہ اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے کے بعد امریکہ کرکٹ ورلڈکپ کے سپرایٹ مرحلے میں پہنچ چکا ہے جبکہ پاکستان نے اپنا آخری پول میچ کل آئرلینڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔ امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے جس کے بعد ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے شیڈول میچز بھی مشکلات کا شکار ہوتے نظر آ رہے ہیں جبکہ امریکی ٹیم کی کامیابی کے بعد پاکستان سپرایٹ مرحلے سے...
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بڑی ٹیموں کی کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے, جبکہ کون سی بڑی ٹیمیں میگا ایونٹ کے گروپ راؤنڈ سے باہر ہوسکتی ہیں۔ گروپ اے میں شامل پاکستانی ٹیم کی امریکا کے ہاتھوں اَپ شکست کے بعد بھارت سے حیران کن طور پر 120 رنز کے ہدف کا تعاقب نہ ہونا گرین شرٹس پر سوال اٹھارہا ہے تو وہیں بابر الیون کی سپر 8 مرحلے تک رسائی کے امکانات بھی دوسری ٹیموں کے نتائج پر منحصر ہوچکے ہیں۔ گروپ بی میں انگلینڈ کی پوزیشن بھی خطرے سے دوچار ہے،...
امریکہ میں جاری ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس پر قومی ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد کی طرف سے ایک بار پھر بابراعظم پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سابق اوپنر قومی کرکٹ ٹیم احمد شہزاد نے بابر اعظم کے حوالے سے کہا کہ وہ پچھلے 5 برسوں سے ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں، چند ماہ کیلئے باہر رہے تاہم ان کا کبھی احتساب نہیں کیا گیا۔ پروگرام کے میزبان نے احمد شہزاد سے سوال کیا کہ آپ کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس کی بنیاد پر کیمپ کیلئے مدعو کیا گیا تھا لیکن کوئی...
نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے امریکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔بھارت نے امریکا کا 111 رنز کا ہدف با آسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا جس میں سوریا کمار یادیو 50 اور شیوم دوبے 31 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ بھارت کی امریکا کے خلاف جیت کے ساتھ ہی پاکستان کے سپر ایٹ میں کوالیفائی کرنے سے ایک رکاوٹ دور ہوگئی,پاکستان نے اس ورلڈ کپ میں تین میچز کھیلے ہیں جس میں صرف کینیڈا کے خلاف...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کاکردگی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں ’’آپریشن کلین اپ‘‘ کی تیاری ہونے لگی۔ امریکا اور بھارت سے شکستوں نے پاکستانی ٹیم کی ورلڈکپ مہم کو شدید دھچکا پہنچایا، گوکہ ٹیم نے کینیڈا کو ہرا دیا لیکن سپر8 میں رسائی کا انحصار آئرلینڈ پر فتح اور دیگر ٹیموں کے نتائج پر ہے، حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم میں گروپنگ کا انکشاف ہوا جس کے بعد پی سی بی نے سخت اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دوستی یاری کے ساتھ بعض مخصوص حوالوں سے بھی گروپنگ کا انکشاف ہوا ہے،...
فاسٹ باؤلر حارث رؤف ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری مکمل کرنے والے فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں کینڈا کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ باؤلر نے اپنی ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔ یہ سنگ میل عبور کرنے کے ساتھ ہی حارث رؤف وکٹوں کی تیز ترین سنچر مکمل کرنے والے فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل 71 ٹی 20 میچز میں عبور کیا اس سے قبل آئرلینڈ کے فاسٹ باؤلر مارک اڈائیر نے 72 میچز میں 100 وکٹیں حاصل کررکھی تھیں۔ تیز ترین سنچری کرنے...
نجی ٹی و وی چینل اے آر وائے نیوز کے پروگرام "آف دی ریکارڈ" میں سابق کرکٹر اعجاز احمد کی طرف سے پختونوں کی دل آزاری کرنے پر معذرت کر لی گئی ہے۔ سابق کھلاڑی اعجاز احمد نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ شاید میں اپنی بات کو ٹھیک طرح سے سمجھا نہیں سکا اس پر میں معذرت چاہتا ہوں۔ میں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی تعصب کی بنیاد پر بات نہیں کی، حیدر علی، حارث اور وسیم جونیئر میرے ہاتھوں سے ہو کر نکلے ہیں۔ سابق کرکٹر اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ فاسٹ بائولر جنید خان نے اپنا پہلا انڈر 19 ٹور میرے...
اے آروائی نیوز کے دو شوز میں متعتصبانہ ریمارکس اعجاز احمد نے پٹھان کھلاڑیوں سے متعلق ریمارکس پاس کئے تو کامران اکمل بھی سکھ کھلاڑیوں کا مذاق اڑانے پر اتر آئے,کامران اکمل انڈین سکھ کھلاڑی ہرشدیپ سنگھ کا 12 بجے کا حوالہ دیکر مذاق اڑاتے رہے انہوں نے کہا کہ پاکستان انڈیا کے خلاف آخری اوور ہرشدیپ سنگھ نے کرنا ہے، اسکا ویسا ردھم نہیں لگا، لگ بھی سکتا ہے،پھر آپکو پتہ ہے کہ پاجی 12 بج گئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی کامران اکمل ہنس دیے۔ جبکہ کامران کی جانب سے 12 بج گئے کو دوبارہ دہرایا گیا، ساتھ ہی ایک...
سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے کرکٹ میں قومی ٹیم کی ناکامی کی وجہ بیان کرتے ہوئے متعصبانہ رویہ اپنایا اور ذمہ داری ٹیم میں شامل پٹھان کھلاڑیوں پر ڈال دی۔ نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعجاز احمد نے کہا کہ سندھ کی ٹیم بھی بنائیں تو زیادہ پٹھان کھلاڑی ہوتے ہیں، آپ کی کرکٹ 80 فیصد ریموٹ ایریاز یا خیبر پختونخوا منتقل ہوچکی ہے، ان کے پاس اتنا ایکسپوژر نہیں ہے کیونکہ وہ گھروں سے باہر نہیں نکلتے۔ انکا کہنا تھا کہ ٹیم میں 6 سے 8 کھلاڑی پختون ہوتے ہیں جو...
سابق ٹیسٹ کرکٹر کی قومی ٹیم سے متعلق متعصبانہ گفتگو، ناکامی کی ذمہ داری پٹھان کھلاڑیوں پر ڈالنے کی کوشش سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے کرکٹ میں قومی ٹیم کی ناکامی کی وجہ بیان کرتے ہوئے متعصبانہ رویہ اپنایا اور ذمہ داری ٹیم میں شامل پٹھان کھلاڑیوں پر ڈال دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعجاز احمد نے کہا کہ سندھ کی ٹیم بھی بنائیں تو زیادہ پٹھان کھلاڑی ہوتے ہیں، آپ کی کرکٹ 80 فیصد ریموٹ ایریاز یا خیبر پختونخوا منتقل ہوچکی ہے، ان کے...
بھارت نے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستانی ٹیم بھارت کو 119 رنز پر محدود کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی اسکے پاکستان3 وکٹیں ہاتھ میں ہونے کے باوجود صرف 113 رنز ہی بنا سکا پاکستان اس سے قبل ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں تاریخی عبرتناک شکست سے دوچار ہوچکا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کے لیے سپر 8 مرحلے میں رسائی حاصل کرنا اب خاصا مشکل نطر آتا ہے۔ شائقین کرکٹ اس پر سیخ پا ہیں انکا کہنا تھا کہ جیتا ہوا میچ ہارنا کوئی پاکستانی ٹیم سے جیتے۔ شائقین کرکٹ نے اس...
ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں پانچ رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا۔ کرکٹ کی دنیا میں غیر معروف ٹیم نے ناقابل یقین انداز میں دنیا کی صف اول کی ٹیم کو ہرا کر سنسنی پھیلا دی اور مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ امریکا نے پہلا میچ کینیڈا کے خلاف جیتا تھا۔ میزبان ٹیم نے پاکستان کو پہلے میچ میں شرم ناک شکست نے پاکستان کی مہم کو دھچکا پہنچایا اور اس کا دوسرے مرحلے میں کوالیفائی کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ پاکستان شائقین کرکٹ ایک طرف تو پاکستانی ٹیم پر برہم...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو قومی ٹیم کا ہوٹل تبدیل کرنے کیلئے واضح طور پر دو ٹوک پیغام دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پیغام بھیج کر قومی ٹیم کا ہوٹل تبدیل کروادیا ہے۔ ذرائع کا مطابق قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے جس ہوٹل میں ٹھہرایاگیا وہ اسٹیڈیم سے 90 منٹ کی مسافت پر تھا جس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کسی بھی میچ کیلئے اتنا طویل سفر...
ورلڈ کپ میں شریک پاکستانی کرکٹرز سے ملنے کا بہترین موقع ، آٹو گراف لیں اور تصاویر بھی بنوائیں ، لیکن فی کس 25ڈالرز ادا کرنا پڑیں گے, دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو جس پی سی بی اور کرکٹ ٹیم پر تنقید کی زد میں آگئی. سابق کپتان راشد لطیف کہتے ہیں پرائیویٹ ڈنر میں شرکت کرنا تباہ کن ہے تاہم پی سی بی نے کہا پاکستانی کھلاڑیوں نے چیریٹی پروگرام میں شرکت کی، کوئی معاوضہ نہیں لیا، رقم کسی کاز کیلئے ہوگی, پاکستان کرکٹ ٹیم میٹ اینڈ گریٹ کے نام سے دعوت نامے پر لکھا ہے کہ اگر آپ اس تقریب میں...
پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کو بابراعظم پر الزام لگانا مہنگا پڑگیا، احمد شہزاد کو بابراعظم پر دوستوں کو ٹیم میں کھلانے کا الزام لگانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں امام الحق اور احمد شہزاد کے درمیان بابراعظم کی کپتانی اور ٹیم سیلکشن کے حوالے سے بحث شروع ہوئی ، اس دوران احمد شہزاد نے بابراعظم پر تنقید کی تو امام الحق نے بابر کا دفاع کرنے کی کوشش کی۔ اسی بحث کے دوران احمد شہزاد نے کہا کہ بابراعظم اپنے دوستوں کو ٹیم میں کھلارہے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے نویں ایڈیشن کا آغاز ہوگیا ہے، امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کا فائنل 29 جون کو باربیڈوس میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی نے اس بار ورلڈ کپ کیلئے تاریخ انعامی رقوم کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ اس بار ایونٹ میں شامل ٹیموں کو انعامی رقوم کی مد میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 12 لاکھ 50ہزار ڈالرز دیئے جائیں...
بھارت میں ایک میچ کے دوران زوردار چھکا مارنے والا بیٹسمین اگلے ہی لمحے زمین پر گر کر جاں بحق ہوگیا ہے، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہورہی ہے جو کہ بھارت کے شہر ممبئی کے علاقے تھانے میں ہونے والے ایک میچ کے دوران ریکارڈ کی گئی، ویڈیو میں بیٹنگ کرتے ہوئے 42 سالہ رام گنیش تیواری نامی بیٹسمین کی اچانک موت کے مناظر واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مقامی کرکٹ میچ کے دوران مقابلہ سنسنی...

Back
Top