بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں جوا لگانا شہری کو مہنگا پڑا, کھیل خونی ہوگیا جس سے ایک خاتون کی جان چلی گئی, بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ایک انجینئر درشن بابو کے جوئے کی لت نے بیوی کی جان لے لی۔
2021 سے درشن بابو جوا بازی میں ملوث تھا اور اکثر پیسہ ہارنے کے بعد لوگوں سے ادھار لے کر اسے پورا کرتا تھا,میڈیا رپورٹ کے مطابق ادھار دینے والے جب اپنی رقم کا مطالبہ کرتے تو اس دوران وہ درشن کی 23 سالہ اہلیہ کو بھی ہراساں کرتے۔
ذرائع کے مطابق رقم نہ چکانے کی وجہ...