پشاور زلمی کے مالک کا بابراعظم کو مہنگی گاڑی کا تحفہ

12bbababrgiftstskjsjk.png

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بابراعظم کو پاکستان میں تیار کرد بیش قیمت گاڑی تحفے میں دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزپشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بابراعظم کو بیش قیمت گاڑی تحفے میں دیئے جانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا اور کہا کہ اس ماڈل کو پہلی بار بابراعظم ڈرائیو کریں گے۔


https://twitter.com/x/status/1762142777163358530
انہوں نے مزید کہا کہ یہ گاڑی مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا، جاوید آفریدی نے بابراعظم کو ایم جی کمپنی کی گاڑی تحفے میں دی ہے۔

خیال رہے کہ پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے پیر کے روز اسلام آباد یونائیٹڈکے خلاف کھیلے گئے ایک میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچری اسکور کی اور 64 گیندوں پر 111 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی۔