کھیل

سڈنی کے تاریخی کرکٹ گرائونڈ پر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر عامر جمال نے پہلی سیریز میں اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کروانے کے بعد ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا۔ قومی فاسٹ باولر عامر جمال نے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیرز کے دوران 18 وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کر دیا اور کسی ٹیسٹ میچ کی ایک ہی اننگز میں 80 سے زیادہ سکور اور 6 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ عامر جمال نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز...
بھارتی بیٹسمین جنوبی افریقی باولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے، جنوبی افریقی باؤلرز نے بغیر کوئی رنز دے کر 6 بھارتی بلے بازوں کو پویلین پہنچادیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں جاری بھارت جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقی باؤلرز نے تاریخ رقم کردی ہے، کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے بغیر کوئی رنز بنائے 6 وکٹیں گنوادی ہوں۔ کیپ ٹاؤن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 55 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد...
میں اپنی بیگی گرین کیپ واپس کرنے والے کو بدلے میں اپنا بیگ دوں گا: ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اوپننگ کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کی چوری کی گئی بیگی گرین ٹیسٹ کیپ کو تلاش کرنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے جاسوسوں کی تلاش کرنے کی اپیل کر دی۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر بطور کھلاڑی آسٹریلیا کے عظیم سفیر ہیں شاندار طور پر الوداع کرنا ان کا حق ہے۔ انہوں نے ٹیسٹ کیپ کی گمشدگی...
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے میلبرن ٹیسٹ میں محمد رضوان کے متنازعہ آؤٹ پر تھرڈ ایمپائر کے فیصلے کی حمایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے میلبرن ٹیسٹ میں محمد رضوان کے متنازعہ آؤٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کے بیان پر حیرانگی کا اظہار کیا اور تھرڈ ایمپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ کے فیصلے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایمپائرز سمیت تمام آسٹریلوی کرکٹرز کو یقین ہے کہ محمدر ضوان واضح طور پر آؤٹ...
معروف آسٹریلوی صحافی ومصنف پیٹر لالور اور بھارتی صحافی بھارت سندرسن نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کلچر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ پروگرام کی آسٹریلوی میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آسٹریلوی صحافی پیٹر لالور کا کہنا تھا کہ اگر آپ ٹیسٹ میچ دیکھنا چاہتے ہیں تو انگلینڈ جانا چاہیے لیکن اگر آپ ثقافت دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو پاکستان جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے جب 24 برس بعد...
ہاٹ سپاٹ اور سنیکو میٹر پر کوئی نشان نظر نہیں آرہا تو محمد رضوان کو کیوں آئوٹ قرار دیدیا گیا؟: سوشل میڈیا صارف آسٹریلیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو 79 رنز سے شکست دے دی۔ میلبرن ٹیسٹ کے چوتے دن آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز سے اننگز شروع کی مچل اسٹارک اور ایلکس کیری 22 رنز بنا ، آسٹریلیا کی ساری ٹیم 262 رنز پر آئوٹ ہو گئی۔ میلبرن ٹیسٹ میں پاکستان کو کامیابی کیلئے 317 رنز کا ہدف ملا لیکن پوری ٹیم دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے این او سی میں توسیع کی درخواست مسترد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بگ بیش نے تین پاکستانیوں کھلاڑیوں کے لیگ کھیلنے کیلئے جاری این او سی میں توسیع کیلئے پی سی بی کو درخواست دی تھی، اسامہ میر، زمان خان اور حارث روؤف کے این او سی کی معیاد بڑھانے کیلئے میلبرن اسٹارز اور سڈنی تھنڈرز نے درخواست دی تھی۔ تاہم پی سی بی نے کھلاڑیوں کے این او سی میں توسیع کی درخواست مستعد کرتے ہوئے بگ بیش لیگ انتظامیہ کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ زمان خان، حارث رؤف اور زمان خان کے این...
افغانستان میں ذاتی مفاد کو ترجیح دینےوالے تین کرکٹرز کو سینٹرل کانٹریکٹ کیلئے نااہل قرار دیدیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں ذاتی مفاد کو ترجیح دینے والے تین کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، افغان کرکٹ بورڈ نے مجیب الرحمان، نوین الحق اور فضل الحق فاروقی کےخلاف تادیبی کارروائی کی ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں کرکٹرز نے یکم جنوری 2024 سے شرو ع ہونے والے نئے سینٹرل کانٹریکٹس سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے لیگز کھیلنے کیلئے...
سروگیٹ کمپنیوں کی ورچوئل ایڈورٹائزنگ کے معاملے پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے، پاکستان ٹیلی ویژن کے اسپورٹس چینل نے پاک آسٹریلیا سیریز کی نشریات بند کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوئے اور سٹہ بازی میں ملوث(سروگیٹ) کمپنیوں کی جانب سے ورچوئل ایڈورٹائزنگ شروع کرنے کے معاملے پر ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے جس کے بعد پی ٹی وی اسپورٹس کی جانب سے بھی بیان سامنے آگیا ہے۔ پاکستان میں سروگیٹ کمپنیوں پر پابندی عائد ہونے کے بعدان کمپنیوں نے ورچوئل ایڈورٹائزنگ کا سہارا لیا، آسٹریلیا میں جاری پاک آسٹریلیا...
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے سیاسی و مذہبی اظہار رائے پر پابندی کے معاملے پر آئی سی سی کے دہرے معیار کو بے نقاب کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر مسیحی برادری۔کو 25 دسمبر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں آئی سی سی کے دہرے معیار کی نشاندہی کی گئی تھی۔ ویڈیو میں دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل کرکٹرزکی جانب سے بلے پر مذہبی نشانات کے استعمال کے مناظر شامل کیے گئے ہیں، جن میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کے...
آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی بغیر پیڈز کیے بیٹنگ کیلئے میدان میں اترنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے 13 ویں سیزن کے دوران میلبرن اسٹارز اور سڈنی تھنڈرز کے درمیان میچ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس نے کرکٹ شائقین کو حیرانی میں مبتلاکردیا۔ ہوا کچھ یوں کہ میلبرن اسٹارز کے تین بیٹسمین ایک اوور میں یکے بعد آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے جس پر میلبرن اسٹارز کے گیارویں نمبر کے کھلاڑی حارث رؤف کو بیٹنگ کیلئے...
کرکٹ شائق نے انہیں اگلا ٹیسٹ میچ پورے 5 دن تک کھیلنے کا مشورہ بھی دے دیا قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ہمیشہ ہی کسی نہ کسی حوالے سے خبروں میں ان رہتے ہیں، اس دفعہ ان کی ایک کرکٹ شائق سے تلخ لہجے میں گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ایک کرکٹ شائق نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے ایک سوال پوچھا جس پر ان کا لہجہ تلخ ہو گیا۔ محمد رضوان کو پرتھ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آرام کروایا گیا تھا اور ان کی جگہ پر سابق کپتان...
کرکٹ کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ کےدوران آسٹریلوی فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز اب تک فروخت ہونے والے کھلاڑیوں میں دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سب سے مہنگے کھلاڑی مچل سٹارک بنے جن کو تقریباً 25 کروڑ بھارتی روپوں میں خریدا گیا۔ پیٹ کمنز کو سن رائزرز حیدرآباد نے2 لاکھ45 ہزار امریکی ڈالر (20 کروڑ 40 لاکھ بھارتی روپے) میں خریدا، اس سے قبل آئی پی ایل 2023 میں پنجاب کنگز نے انگلینڈ کے سیم کرن کو 18 اعشاریہ50 کروڑ بھارتی روپے میں...
پہلے ٹیسٹ میں شکست اور 2 پوائنٹس کی کٹوتی کے بعد قومی ٹیم اب دوسرے نمبر پر آگئی پرتھ کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی جبکہ پاکستان کو آسٹریلیا سے شکست کے ساتھ ساتھ 2 قیمتی پوائنٹس سے بھی محروم ہونا پڑا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹ ٹیم پر آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور روٹ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کرتے ہوئے ورلڈٹیسٹ چمپئن شپ سے 2 پوائنٹس بھی کاٹ لیے۔ آسٹریلیا اور...
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے کی وجہ سے آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے فیصلے پر برس پڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے فیصلے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے مجھ پر پابندی لگائی کہ میں نے کرکٹ قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، مگر مجھے ایسا نہیں لگتا، میں آئی سی سی کے فیصلے کا احترام کرتاہوں مگر میں لڑتا رہوں گا کیونکہ میں صحیح ہوں، میں نے کوئی سیاسی بیانیہ آگے نہیں...
پلیئرز ڈرافٹنگ تقریب میں فرنچائزز مالکان، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور کھلاڑی شریک ہوئے پاکستان سپرلیگ کے 9 ایڈیشن میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے، 3 بھائیوں کو ایک ہی فرنچائز کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ پاکستان سپرلیگ 9 کے لیے پلیئرز ڈرافٹنگ تقریب آج صوبائی دارالحکومت لاہور میں منعقد کی گئی جس میں تمام فرنچائزز کی طرف سے اپنے کھلاڑی منتخب کر لیے گئے ہیں۔ پلیئرز ڈرافٹنگ تقریب میں تمام پی ایس ایل فرنچائزز کے مالکان، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف اور کھلاڑی شریک ہوئے۔ پی...
پاکستان سپر لیگ کے 9ویں ایڈیشن فروری 2024 سے شروع ہونے جا رہا ہے جس کے تمام میچز پاکستان میں ہی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت لاہور میں پی ایس ایل 9 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا مرحلہ بھی مکمل لیا گیا ہے جس میں تمام فرنچائزز نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کو منتخب کر لیا ہے۔ پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوئی جس میں تمام فرنچائزز کے مالکان ، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاءاشرف کا...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ترجمان نے سرفرازاحمد اور سعود شکیل کے درمیان لفظی تکرار کے معاملے پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے شروع ہونے سے قبل ہی قومی ٹیم ایک تنازعہ کا شکار ہوگئی ہے، دواہم کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی لفظی تکرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ یہ ویڈیو سیریز کے شروع ہونے سے قبل کینبرا میں قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کی ہے جس میں سعود شکیل نے سرفراز احمد سے ہے کہ"میں کب تک کام آؤں گا"، سرفراز احمد نے جواب دیا...
بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بیٹسمین مشفق الرحیم ہاتھ سے گیند روکنے کی وجہ سے آؤٹ قرار دیدیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میں کی پہلی اننگز میں مشفق الرحیم عجیب انداز میں آؤٹ ہوگئے۔ ہوا کچھ یوں کہ میچ کے دوران 41ویں اوور میں مشفق الرحیم نے ایک گیند کو بیٹ کے بجائے ہاتھ سے روکنے کی کوشش کی، اس حرکت پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے مشفق الرحیم کے آؤٹ کیلئے اپیل کی تو فیلڈ ایمپائر نے معاملہ تھرڈ ایمپائر کو ریفر کردیا۔ ایکشن ری پلے میں مشفق...
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے نویں سیزن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، اب تک 254 غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل کروالی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے 9ویں سیزن میں اب تک رجسٹریشن کروانے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آگئی ہے، معروف اور بڑے کرکٹرز کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 254 غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل سیزن 9 میں پرفارم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ تاہم اب تک رجسٹرڈ ہونے والے کھلاڑیوں میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔...

Back
Top