کھیل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص انتظامات کرنے پر 3 بڑی ٹیمیں آئی سی سی انتظامیہ سے ناراض ہوگئی ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کےشروع ہونے سے قبل ہی ایک تنازعہ نے سر اٹھالیا ہے، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور آئرلینڈ کی جانب سے ناقص انتظامات اور سفری تھکاوٹ کے حوالے سے آئی سی سی کو شکایات درج کروادی ہیں۔ سری لنکا اور آئرلینڈ کی ٹیموں کو امریکی ریاست فلوریڈا سے نیویارک سفر کے دوران 7 گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور اس دوران انہیں کوئی اپ ڈیٹ بھی فراہم...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے خصوصی ترانہ ریلیز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ میں قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے خصوصی ترانا ریلیز کردیا ہے۔ خصوصہ ترانے" ساڈی واری اوئے" میں مشہور گلوکار عارف لوہار، علی عظمت اور نہا ل نسیم نے گلوکاری کا مظاہرہ کیا، ترانا پاکستان کے کرکٹ شائقین کے جذبات اور امنگوں کی عکاسی کے حوالے سے ترتیب دیا گیا ہے، جو ہر مشکل وقت میں بھی قومی ٹیم کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور اپنی ٹیم کو کامیاب ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ بھی...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کامورال زبردست ہے، قوم سے درخواست ہے ٹیم کو ایک مہینہ دیں، ٹیم جیت کر آئیگی,چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کھلاڑیوں کے ذہن میں بس ایک بات ہو کہ قوم ہمارے ساتھ ہے تو وہ جیت جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم ایک میچ ہارجائے تو پوسٹ مارٹم ہوتا ہے، ورلڈکپ کے بعد جومرضی کر لیں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈکپ تک قوم کو ٹیم پر تنقید نہ کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا 4 ہفتے تک ٹیم فائنل میں ہوگی، اس...
بھارتی کرکٹ بورڈ کو ٹیم کے کوچ کے عہدے کیلئے تقریبا 3400 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں نریندر مودی اور شاہ رخ خان سمیت کئی نامور بھارتی شخصیات کے ناموں سے درخواستیں بھی آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے اشتہار جاری کیا تھا اور خواہش مند افراد سے درخواستیں طلب کی تھیں، بی سی سی آئی نے اس حوالے سے27 مئی کی ڈیڈلائن بھی دی تھی ، ڈیڈ لائن سے قبل بی سی سی آئی کو تقریبا 3ہزار 400 درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان درخواستوں کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ...
پاکستان قومی کرکٹ ٹیم نے ڈبلن میں آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کر لی تھی۔ سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں میزبان آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کی طرف سے قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئرلینڈ پہنچ گئے تھے اور کوچ اظہر محمود اور کپتان بابر اعظم کے ساتھ ملاقات میں آئرلینڈ کے خلاف شکست کے ساتھ قومی ٹیم کی پرفارمنس پر بھی بات چیت کی تھی۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کی سیریز میں فتح کے بعد اسے...
ملائیشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں جاپان نے میزبان ملائیشیا کو شکست دیدی، ملائیشیا کی شکست کے بعد پاکستان اور جاپان نے 10، 10 پوائنٹس کے ساتھ اذلان شاہ کپ فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔۔ قومی ہاکی ٹیم نے ملائشیا میں کھیلے جانے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنی بہترین کارکردگی سے ایک بار پھر سے پاکستان ہاکی کے ماضی کے سنہرے دور کی یاد تازہ کر دی ہے۔ ملائشیا میں کھیلے جانے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری فتح حاصل کر...
آئندہ برس ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کیلئے پڑوسی ملک بھارت کی انڈین پریمیئر لیگ سے متصادم تاریخیں رکھنے کی تجویز سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نےپی ایس ایل سیزن 10 کیلئے اپریل کے اوائل سے مئی کے وسط تک کی تاریخوں کی تجویز دی ہے، ان تاریخوں میں بھارت میں ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ کا بھی انعقاد ہونا ہے۔ پی ایس ایل کے فرنچائزرز نے بورڈ کی جانب سے آئی پی ایل سے متصادم تاریخوں کی تجویز دینے پر اعتراض اٹھادیا ہے اور موقف اپنایا ہے کہ آئی پی ایل کی...
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی کرکٹ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت میں بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آنے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت میں بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آنے کے معاملے پر ایف آئی اے نے ایک خاتون سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ کے تین ملازموں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کے ماتحت کام کرنے والی ایک خاتون کے علاوہ بورڈ کے 2...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز جاری ہے جس کیلئے دونوں ٹیمیں 23 اور 24 اپریل کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں آپشنل ٹریننگ سیشنز منعقد ہوں گے۔ لبرٹی چوک لاہور میں ٹی ٹوینٹی میچز کی ٹکٹس کے بوتھ لبرٹی چوک میں قائم کیے گئے ہیں، ٹی ٹوینٹی سیریز کا چوتھا میچ 25 اپریل کو ہوگا جبکہ ہوم سیریز کا آخری میچ 27 اپریل کو منعقد ہو گا۔ دوسری طرف پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوینٹی میچ میں اعزازی ٹکٹ فروخت کرنے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ...
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان پاکستان کے فائٹر شاہ زیب رند کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے, سلمان خان نے فائٹر کو مبارک باد دی,اس موقع پر سلمان خان نے پاکستانی فائٹر سے کہا کیا ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیتے ہو,سلمان خان نے بہت ہی اچھے اور خوش گوار موڈ میں شاہ زیب رند سے ملاقات کی اور انہیں مبارک باد دی۔ دوسری جانب شاہ زیب رند کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو بچپن سے دیکھ رہا ہوں، ان کے سامنے مقابلہ کرنا اعزاز کی بات تھی۔دبئی میں ہونے والے کراٹے کومبیٹ 45 مقابلوں میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے...
سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے 7 سال بعد اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں 10 سال کی پابندی کا سامنا کرنے والے سابق پاکستانی اوپننگ بلے باز نے 7 سال بعد اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے شائقین کرکٹر اور اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک پیغام میں ناصر جمشید نے اپنی بیٹی کی ٹریننگ کی ویڈیو پوسٹ کی اور کہا کہ میں اپنا ٹیلنٹ اپنی بیٹی میں منتقل کرنے کی...
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی نیوزی لینڈ کے2 کھلاڑی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے 2 کھلاڑی ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان روانہ ہونے سے پہلے ہی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ سیریز سے باہر ہونے والے کھلاڑی ایڈم ملنے اور فن ایلن نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، ان کی جگہ پر اب متبادل کھلاڑی سیریز میں شریک ہوں گے۔ نیوزی کرکٹ بورڈ کے مطابق ایڈم ملنے اور فن ایلن ٹریننگ سیشن کے دوران انجری...
صوبائی دارالحکومت لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ہوم سیریز کیلئے 17رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ پی سی بی سلیکشن کمیٹی ممبر وہاب ریاض کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے جبکہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے پر سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی طرف سے شدید ردعمل سامنے سامنے آیا تھا۔ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی طرف سے محمد...
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہین شاہ آفریدی نے رات گئے انسٹاگرام سٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کردی جسے قومی کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی خبروں کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو سٹوری شیئر کی جس میں ایسا لکھا تھا کہ: میرے صبر کا امتحان نہ لیا جائے کیونکہ میں شاید وہ سب سے مہربان شخص ہوں جس سے کبھی آپ کی ملاقات ہوئی ہو لیکن جب میں اپنی حد تک پہنچ جاتا ہوں تو مجھے آپ وہ کام کرتا دیکھیں گے جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ شاہین آفریدی کی...
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر احسان اللہ کی انجری کی غلط تشخیص پر چیئرمین پی سی بی برہم ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور ایک سینئر ڈاکٹر نے ابتدائی طور پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر احسان اللہ کی غلط تشخیص کے بعد غلط سرجری کر دی جس کے نتیجے میں وہ سیریز اور کرکٹ کے میگا ایونٹس سے باہر ہو گئے ہیں۔ احسان اللہ کی غلط سرجری ہونے کے بعد اب انہیں برطانیہ میں خصوصی علاج کی ضرورت پڑے گی۔ احسان اللہ کے علاج کے اخراجات اس وقت پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز ملطان سلطانز کو...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کے سسر شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ کپتانی کے حوالے سے شاہین آفریدی نے میری بات نہیں مانی۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے ایک سوشل میڈیا پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شاہین آفریدی کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی، میں چاہتا ہوں شاہین آفریدی اپنی کرکٹ پر توجہ دیں، جب لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین کو کپتانی کی آفر ہوئی تو میں نے شاہین سے کہا تھا کہ دوررہو۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ میں نے خود سمیت کئی...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بابراعظم کے ٹیم کے کپتان بنتے ہیں کھلاڑیوں کیلئے اہم وارننگ جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم کے دوبارہ ٹیم کے کپتان بنتے ہی ٹیم میں گروپ بندی کی خبریں گردش کرنا شروع ہوگئیں، تاہم جیسے ہی یہ باتیں زبان زد عام ہوئیں تو چیئرمین پی سی بے اس کا نوٹس لیتے ہوئے کھلاڑیوں کو گروپ بندی سے باز رہنے کی وارننگ جاری کردی۔ چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں کسی بھی قسم کی گروپ بندی نہیں ہونی...
سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو ہٹا کر بابراعظم کو دوبارہ وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنانے پر حیرانگی کا اظہار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کیجانب سے وائٹ بال ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ سیلکشن کمیٹی میں موجود تجربہ کار کرکٹرز کے فیصلے پر بہت حیرانگی ہوئی۔ انہوں نے بورڈ کے فیصلے پر اپنے تحفظا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کپتان تبدیل کرنا بہت ضروری تھا تو...
فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان سے ہٹائے جانے کے حوالے سے پی سی بی کا بیان سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین آفریدی کو کپتان سے ہٹا کر ایک بار پھر بابراعظم کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے، شاہین آفریدی سے یہ ذمہ داری واپس لینے کی وجوہات کے حوالے سے پی سی بی کا ایک بیان سامنےآگیا ہے۔ پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بورڈ نے ایک اسٹریٹجک اقدام کے تحت وائٹ بال کی قیادت کو تبدیل کیا، اس اقدام کا مقصد کھلاڑیوں کی اعلیٰ کارکردگی کو یقینی...
فٹبال کرکٹ کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے 2 صدر سامنے آگئے ۔ شہلا رضا کے بعد وزیراعظم کے نامزد کردہ طارق بگٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے ، کانگریس کے اہم اجلاس میں 62ارکان نے انکے حق میں ووٹ دیا۔ ہاکی فیڈریشن کانگریس کا خصوصی اجلاس پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوا جس میں پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کانگریس کے 93میں سے 62ارکان نے انکے حق میں ووٹ دیتے ہوے دو...

Back
Top