ویڈیو:سلمان خان کی بھارتی حریف کو ہرانے پرپاکستانی فائٹر کو مبارکباد

salma1h1h122.jpg


بالی ووڈ اسٹار سلمان خان پاکستان کے فائٹر شاہ زیب رند کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے, سلمان خان نے فائٹر کو مبارک باد دی,اس موقع پر سلمان خان نے پاکستانی فائٹر سے کہا کیا ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیتے ہو,سلمان خان نے بہت ہی اچھے اور خوش گوار موڈ میں شاہ زیب رند سے ملاقات کی اور انہیں مبارک باد دی۔

دوسری جانب شاہ زیب رند کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو بچپن سے دیکھ رہا ہوں، ان کے سامنے مقابلہ کرنا اعزاز کی بات تھی۔دبئی میں ہونے والے کراٹے کومبیٹ 45 مقابلوں میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو 20 سیکنڈ میں ہی ناک آؤٹ کر دیا تھا۔

شاہ زیب نے فائٹ شروع ہوتے ہی لاتوں اور مکوں کے وار کیے جو بھارتی فائٹر رانا سنگھ سہہ نہ سکے اور ایک کونے میں دب کر ہمت ہار بیٹھے، جس کے بعد انہیں ٹیکنیکل ناک آؤٹ قرار دیا گیا۔
شاہ زیب نے مقابلہ 20 سیکنڈ میں اپنے نام کیا تھا، پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دی تھی۔


دبئی میں ہونے والے کراٹے کمبیٹ کے 45 کلو گرام کیٹیگری والے مقابلوں میں انڈیا کو 2-1 سے شکست دے دی ہے، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹر شاہ زیب رند نے انڈیا کے رانا سنگھ کو شکست دے کر جیت اپنے نام کی۔

جیتنے کے بعد انھوں نے دو جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن کے متعلق ان کا کہنا تھا ایک پاکستان اور ایک انڈیا کا جھنڈا ہے کیونکہ یہ لڑائی امن کے لیے ہے اور ہم دشمن نہیں ہیں,شاہ زیب کا کہنا تھا ہم ساتھ ہوں تو کچھ ناممکن نہیں، سیاست ہمیں جدا کر رہی ہے اور یہ لڑائی پاکستان اور انڈیا کے بیچ دوستی کے لیے تھی۔
 

Aristo

Minister (2k+ posts)
مودی کنجر اوے دیکھ لو بھوکے ملک کے پہلوان کے سامنے تمہارا پہلوان ۲۰ سیلنڈ بھی نہ ٹک سکا لانتی انسان جاؤ اپنے ملک کے لوگوں کو تگرا کرو ہمارے ملک کی فکر کرنا چھور دو