ہاکی تباہی سے دوچار، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے 2 صدر

shelha-tariqbga.jpg

فٹبال کرکٹ کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے 2 صدر سامنے آگئے ۔


شہلا رضا کے بعد وزیراعظم کے نامزد کردہ طارق بگٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے ، کانگریس کے اہم اجلاس میں 62ارکان نے انکے حق میں ووٹ دیا۔

ہاکی فیڈریشن کانگریس کا خصوصی اجلاس پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوا جس میں پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کانگریس کے 93میں سے 62ارکان نے انکے حق میں ووٹ دیتے ہوے دو تہائی اکثریت سے منتخب کیا۔

اس سے قبل منگل کے روز کراچی میں سید حیدر حسین کے طلب کردہ کانگریس اجلاس میں طارق بگٹی کے نہ آنے پرپیپلز پارٹی کی سنیئر رہنما اور ایم این اے سیدہ شہلا رضا کو پی ایچ ایف کا صدر منتخب کرلیا گیا۔

وہ فیڈریشن کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر بھی بن گئی تھیں، اجلاس میں نیشنل بینک اور پاکستان کسٹم کے نمائندگان بھی شریک ہوئے

سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین نے طارق بگٹی اور رانا مجاہد علی کو غیرقانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ شہرت کو نقصان بہنچانے پر عدالتی کارروائی کرونگا، طارق بگٹی نے جوباتیں کی اسکا انکو کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں، طارق بگٹی کو نگران وزیراعظم نے صرف نامزد کیا تھا، صدر چننے کا اختیار پی ایچ ایف کانگریس کو ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ ایف کانگریس 19 مارچ کو شہلا رضا کو صدر منتخب کرچکی ہے، رانا مجاہد اور طارق بگٹی کے جاری کردہ تمام لیٹرز منسوخ کردیئے گئے ہیں، طارق بگٹی کو ہاکی کا کچھ بھی پتہ نہیں، نگران گورنمنٹ کا مینڈیٹ نہیں کہ وہ ایسی تقرری کرتی، پی ایچ ایف کانگریس بااختیار ہے، رانا مجاہد علی کے خلاف توہین عدالت کیس کا سامنا کرنے سے بھاگ رہے ہیں۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
یہ کرپٹ سیاستدان جہاں جاتے ہیں وہاں تباہی لاتے ہیں۔۔

کرکٹ کا بھی ستیاناس کرکے ہی چھوڑیں گے
 

snowballpk

Councller (250+ posts)
پورا ملک ہی تباہی سے دوچار ہے
کرپٹ سیاستدان تو پیسہ بنانے آے ہیں اسٹیبلشمنٹ کے آشروات سے
 

israr0333

Minister (2k+ posts)
کچھ رہ تو نہیں گیا؟ سب کچھ تو پہلے ہی تباہ ہو چکا ہے، بس راکھ بھی لوٹ لینی ہے