عامر کی واپسی پر رمیز راجہ کے سخت بیان پر وہاب ریاض میدان میں آ گئے

8wahabamiirajajradaml.png

صوبائی دارالحکومت لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ہوم سیریز کیلئے 17رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

پی سی بی سلیکشن کمیٹی ممبر وہاب ریاض کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے جبکہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے پر سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی طرف سے شدید ردعمل سامنے سامنے آیا تھا۔

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی طرف سے محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرنے پر پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ وہاب ریاض سے سوال پوچھا گیا کہ گیا تھا کہ رمیز راجہ کی طرف سے محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی بارے سخت موقف پر آپ کیا کہیں گے؟


وہاب ریاض کا جواب میں کہنا تھا کہ محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر رمیز راجہ کا بیان بہت سخت ہے، مجھے نہیں لگتا کہ اس موقع پر انہیں ایسی بات کہنی چاہیے تھے۔ ہر شخص کا اپنا ایک موقف ہے، ہمارے دین میں ہر کسی کو اپنی رائے رکھنے کا حق دیا گیا ہے، اس کے برعکس کہ وہ صحیح ہے یا غلط؟ یہ رمیز راجہ کی سوچ ہو سکتی ہے اور کسی کی نہیں۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا تھا کہ سپاٹ فکسنگ میں سزا پانے والے کھلاڑی محمد عامر کو پاکستان کی طرف سے کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے تھی۔ محمد عامر نے انگلینڈ کے خلاف سپاٹ فکسنگ کر کے ملک کو بدنام کیا، لارڈ کرکٹ گرائونڈ میں کمنٹری کے دوران کرکٹ شائق ودیگر لوگوں نے مجھ سے نفرت کا اظہار کیا کیونکہ ہم سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو بے نقاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میڈیا میں جس طرح کا برا سلوک ہمارے ساتھ روا رکھا گیا وہ میں کبھی بھی نہیں بھول سکتا۔ سابق کھلاڑی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کھلاڑی اگر اس طرح کے کاموں میں ملوث ہوتا ہے تو اس کا کیریئر تک بھی ختم ہو جاتا ہے، ایسے کھلاڑی سے ہمدردی تو ضرور ہوتی ہے لیکن ملک کو بدنام کرنے والے کھلاڑی کیلئے میری کتاب میں کوئی معافی نہیں ہے۔
 

Kam

Minister (2k+ posts)
Amir should be judged on his performance. He has been punished for his mistake. He has never involved in spot fixing after that.

On top of it, hafeez and raja has cost us world cup 2023 with worst performing bowling attack. Never forget, we lost to Afghanistan.

Amir should also show some sportsman character now.

It is the duty of Babar to bring new fast bowlers in the team. Our bowling attack is worst now.