مولانا فضل الرحمان نے 9 مئی کے بعد اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان کردیا

maau1l1h1.jpg


جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے 9 مئی کو پشاور میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں مفتی محمود مرکز میں منعقد ہونے والے تنظیمی اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور کہا کہ ہم نے ہمیشہ انتخابی دھاندلی کے خلاف صف اول کا کردار ادا کیا، مفتی محمود نے 1977 میں بھی دھاندلی کے خلاف تحریک کی قیادت کی تھی، 2018 میں بھی دھاندلی ہوئی اور اب 2024 میں بھی یہی ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو کل دھاندلی کے خلاف آواز اٹھارہے تھے آج خاموش کیوں ہیں؟اقتدار کی جنگ لڑنے والوں نے دھاندلی کے ذریعے اقتدار حاصل کیا،ہم کسی بھی طور پر غلامی قبول نہیں کریں گے، ہمیں ایوان اور پارلیمنٹ سےد ور رکھنے والے سن لیں ہم آپ کے ظلم و جبر کے خلاف آوازاٹھائیں گے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ جب تک تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان یکسوئی نہیں ہوگی جے یوآئی اپنے پلیٹ فارم سے آزادی کی تحریک کو آگے بڑھائے گی، کراچی اور کوئٹہ کے بعد 9 مئی کوپشاور میں عوامی میدان لگائیں گے اور ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کے حوالے سے قوم کو آگاہ کریں گے۔

مولانافضل الرحمان نے مزید کہا کہ ملک کوپچھلے 76سالوں میں سیاسی ، معاشی اور جمہوری طور پر ناقابل تلافی نقصان پہنچا، ہم ملک کو بچانے نکلے ہیں، ہم آزادی کی تحریک چلا کر مسلط نظام کو ختم کرکے حقیقی جمہوریت کو بحال کریں گے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پہلے بھی خیال ظاہر کیا تھا کہ محمود خان اچکزئی، اختر مینگل، راجہ ناصر عباس صاحب، حافظ نعیم الرحمٰن صاحب اور اسد قیصر کو خود چل کر فضل الرحمٰن کے پاس جانا چاہیے اور انہیں ہر حال میں اکٹھے تحریک چلانے کی دعوت دینی چاہیے . عالی جناب کا ایگو کا مسلہ ہے، اور اس سے پہلے کہ حکومت کوئی دانہ ڈالے اگر سارے لیڈران مل کر چلے جائیں اور خوشدلی سے دعوت دیں تو کافی امید ہے کہ عالی جناب راضی ہو جائیں
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Fazlu is waiting for an offer from PDM2/GHQ.He will start protests if he doesn’t get an offer.