نوجوانوں کو گاڑی سے کچلنے والا کس کا بیٹا؟عادل راجہ اور حسن ایوب آمنے سامنے

16adilrajksjksjkjjkdjdj.png

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر معروف یوٹیوبر عادل راجہ کے ایک پیغام نے پھر سے ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ عادل راجہ کے ٹوئٹر پیغام پر سینئر صحافی حسن ایوب خان کے ردعمل پر وہ شدید غصہ میں آگئے اور کہا کہ یہ شخص دانستہ جھوٹ پر پھیلاتا ہے جس پر عادل راجہ نے ان پر الزامات لگاتے ہوئے ڈی جی کا ترجمان قرار دے دیا۔

عادل راجہ کے الزامات پر معروف اداکار شفاعت علی بھی اس بحث میں کود پڑے!

معروف یوٹیوبر عادل راجہ نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں لکھا: جماعت اسلامی کے ڈی چوک میں احتجاجی دھرنے کے دوران جس لیفٹیننٹ (ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کے بیٹے) نے ان کے کارکنوں پر گاڑی چڑھا ئی کیا وہ نشہ میں تھا؟ کیا وہ بھی منشیات کا استعمال کرتا ہے؟ کیا آئی ایس پی آر، آئی ایس آئی اور ہم خود سے ان سوالات کے جواب دے سکتے ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1794008519265456183
عادل راجہ کے پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے سینئر صحافی حسن ایوب خان نے لکھا: ایک کروڑ جھوٹے ایک طرف اور چب راجپوت فیملی سے تعلق رکھنے والا عادل راجا ان سب پر اکیلا بھاری ہے۔

اس کو بخوبی علم ہے کہ جنرل ندیم انجم کا بیٹا بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے لیکن اس کے باوجود یہ شخص دانستہ جھوٹ پھیلا رہا ہے تاکہ عوام کو گمراہ کیا جا سکے!

https://twitter.com/x/status/1794057468353393031
عادل راجہ نے ان کو جواب دیتے ہوئے لکھا:تم ڈی جی کے ترجمان نا بنو، یہ بتاؤ کہ تم بیوی بچہ گھر چھوڑ کر سوزین کیساتھ کون سی جنگ لڑ رہے ہو آجکل؟

https://twitter.com/x/status/1794086000718733503
حسن ایوب خان نے لکھا: ادھر اُدھر کی چھوڑ عادل راجا! اپنے انڈین مائی باپ کے فرمائشی پروگرام پر جھوٹ بیچنے کی قیمت وصول کرتے ہو اور قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہو۔ ڈی جی آئی ایس آئی کے بیٹے کو تم بلوچستان سے ڈی چوک لائے ہو تو اب بات کو ثابت بھی کرو ۔

https://twitter.com/x/status/1794090562624061898
عادل راجہ نے جواب میں لکھا: تم وہی ہو نا جس نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ میرا باپ پاگل ہو گیا ہے؟ ہمیں عاق کر دیا؟ تمہارے ابو نے جو دوسری شادی کی، وراثت میں اسکا حصہ کھا لیا یہ بول کر؟ ندیم انجم کے چمچے تم یہ بتاؤ کہ ندیم انجم کی مالش کرنے کے صلے میں تمہیں گلبرگ گرین میں پلاٹ مل رہا ہے یا نہیں؟ ادھر اُدھر کی تو تم مار رہے ہو، سوزین کی بات کرو، ندیم انجم ہنی بنی کی اصلیت پوری قوم جانتی ہے اسے چھوڑو۔ یقین نہیں آتا تو اپنی پوسٹ کے نیچے کمنٹس پڑھ لیا کرو!

https://twitter.com/x/status/1794277565303021930
حسن ایوب نے لکھا:تم تو انڈین ایجنٹ ہو اور یہ ہی داغ اپنے منہ پر لیکر اس دنیا سے جاؤگے! تمہیں آج پورا ملک لعنتیں بھیجتا ہے اور انہی لعنتوں کی وجہ سے تمہاری شکل بھی منحوس ہوچکی ہے۔ آج پاکستان کا بچہ بچہ تمہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ بول رہا ہے، تمہاری جگہ اگر کوئی غیرت مند ہوتا تو وہ اس ذلت سے تو مر جانا بہتر سمجھتا۔

https://twitter.com/x/status/1794325037513674784
سوشل میڈیا پر دونوں کی اس بحث کے درمیان معروف اداکار شفاعت علی نے لکھا: جس بندے کو گلبرگ گرین میں پلاٹ کا طعنہ دے رہے ہیں اس کا اپنا گھر بارہ ایکڑ کا ہے، درجنوں بلڈنگ پراجیکٹس کا بانی ہے اور اٹک میں 1600 ایکڑ زمین اس کے علاوہ ہے، کئی پلازوں کا مالک ہے اور صحافت اس کا جنون ہے۔ راجہ جی سے گزارش ہے کہ اپنے خاموش مجاہد سے صمد بانڈ کا نشہ چھڑوائیں!

https://twitter.com/x/status/1794337246310814065
شفاعت علی کے پیغام پر ردعمل میں عادل راجہ نے لکھا:جس جائیداد کا ذکر آپ فرما رہے ہیں، وہ اسی باپ کی ہے جس کو آپ کا یار مرنے کے بعد عدالت میں پاگل قرار دے چکا ہے مگر یہ نہیں بتاتا کہ باپ کی موت بیرون ملک ویاگرا کھانے کی زیادتی سے ہوئی، جہاں وہ گرل فرینڈ کو نئی نویلی دلہن بناکر ہنی مون منانے گیا ہوا تھا۔

انہوں نے لکھا: تب ہی تو آپ کے یار کو شوقین مزاج دیما ویاگرا عرف ندیم انجم اتنا زیادہ پسند ہے کہ اسے اپنا باپ بنا رکھا ہے! آپ کے بھی روحانی باپ آج کل وہی تو نہیں؟ اگر ہاں تو اللہ ہدایت دے آپ لوگوں کو۔۔۔

https://twitter.com/x/status/1794377954073493674
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیو غزہ کیمپ پر تیزرفتار گاڑی چڑھا دی گئی جس سے 2 کارکن جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے اور واقعہ کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثہ گاڑی کے ٹائروں میں خاردار تاریں پھنسنے کے باعث پیش آیا تھا اور گاڑی کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1794255829819965941
 
Last edited by a moderator: