دوماہ سےدھمکیاں دے رہا تھا،سابق اینکر نےفائرنگ کا الزام سابق شوہر پر لگادیا

17zainabjammekekjksjsj.png

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس میں زینب جمیل نامی سابق ماڈل اور سیلون کی مالکن پر فائرنگ کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا، خاتون کا شوہر اس پر حملے میں ملوث نکلا۔

سابق اداکارہ وماڈل زینب جمیل نے ہسپتال سے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں اس نے اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کا ذمہ دار اپنے شوہر کو قرار دیا تھا۔ زخمی زینب جمیل نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی تھی کہ معاملے کا نوٹس لے کر ملزم کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔

زینب جمیل کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ میرے شوہر کی طرف سے مجھ پر قاتلانہ حملہ کروایا گیا اور پولیس سے میں مطمئن نہیں ہوں، 2 مہینے سے میرا سابق شوہر مجھے دھمکیاں دے رہا تھا۔ مجھے لگا تھا کہ وہ میرے بچوں کا باپ وہ، صرف ڈرانے کے لیے دھمکیاں دے رہا ہے، میرے پاس اس کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیںپولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہوں، اب بھی میری جان کا خطرہ ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میرے دو چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، میری آئی جی پنجاب سے اپیل ہے کہ وہ واقعے کا نوٹس لیں اور میری تفتیش کو شفاف بنایا جائے۔ مجھے 6 گولیاں لگی ہیں اور اس وقت بھی میری حالت بہت بری ہے، میری مدد کی جائے اور ملزم کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

سینئر صحافی محمد عمیر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں زینب جمیل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: اینکر و ماڈل زینب جمیل کا ویڈیو بیان! شوہر نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی۔شوہر گزشتہ دو ماہ سے دھمکیاں دے رہا تھا، میں دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائی۔ مجھے لگا کہ میرے بچوں کا باپ میرے ساتھ ایسا نہیں کرسکتا، ہسپتال سے ویڈیو ریکارڈ کررہی ہوں ، دوبارہ دھمکیاں مل رہی ہیں، ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

https://twitter.com/x/status/1794336212368421339
محمد عمیر نے اپنے ایک اور ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں جیو نیوز کی سابقہ اینکر زینب جمیل پر لاہور میں ہونے والے حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: جیو نیوز کی سابقہ اینکر زینب جمیل پر لاہور ڈیفنس میں حملے کا واقعہ! پولیس کی تحقیقات کے مطابق زینب جمیل کا شوہر واقعہ میں ملوث ہے، زینب کو کل چھ فائر لگے، وہ اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں!

https://twitter.com/x/status/1793662824943951992
واضح رہے کہ ڈیفنس میں سیلون کی مالک سابق خاتون اداکارہ زینب جمیل کو ان کے بیوٹی سیلون کے سامنے 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے 6 گولیاں ماری تھیں۔ ہسپتال میں ہوش آنے کے بعد اپنے بیان میں بتایا تھا کہ میرے شوہر نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی، زینب پر قاتلانہ حملے کے بعد مقدمہ ان کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
الزامُ کیسا؟ کیا اس خاتون کو شوق چڑھا تھا اپنے آپ کو گولیوں مروانے کا؟
وہ صحت مند سیکس والا حرامی اور اسرائیلیوں کا سالا
M_Shameer
کدھر مرا ہوا ہے اس معاملے پر؟