خیبر پختونخوا : چیئرمین تحصیل کونسل ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی نے میدان مارلیا

maidan1h1h1.jpg

خیبر پختونخوا : چیئرمین تحصیل کونسل کے ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی نے میدان مارلیا،تحریک انصاف کے امیدواروں نے 6 میں سے 5 سیٹیں جیت لیں جبکہ ایک سیٹ 400 ووٹوں سے پی پی امیدوار سے ہارگئی۔

تحصیل کاٹلنگ ضلع مردان
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارریاض خان23573 لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارحیدرعلی ایڈوکیٹ نے 20535 حاصل کئے۔
https://twitter.com/x/status/1784631587533095242
تحصیل داسو ضلع اپر کوہستان
یہ سیٹ تحریک انصاف نے 3130 ووٹس لیکر جیت لی جبکہ آزادامیدوار سیدجمال 2440 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے
https://twitter.com/x/status/1784843824919142506
تحصیل درابن ضلع ڈی آئی خان
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارہمایوں خان 8387 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ،آزاد امیدوار حیدر میاں خیل 7888 ووٹ لے کر دوسرے پر نمبر پر رہے۔

تحصیل تنگی ضلع چارسدہ
183 میں سے 160 پولنگ سٹیشنز کے نتائج آگئے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے فضل امین12733 ووٹ لیکر جیت گئےہیں،قومی وطن پارٹی کے ابراہیم مہمند نے11880 ووٹ حاصل کئے ،مزدور کسان پارٹی کے فیاض سالار8462 ووٹ حاصل کرسکے،جے یو آئی کے ہارون خان 4957، اے این پی کے فرمان 4431 ووٹ لے سکے۔
https://twitter.com/x/status/1784655604566675957
تحصیل دروش ضلع چترال
تحصیل دروش ضلع چترال کی سیٹ پر تحریک انصاف کے امیدوار سید فرید احمد خان نے کامیابی حاصل کی جنہوں نے 11,300 ووٹ حاصل کئے۔
https://twitter.com/x/status/1784832394044088830
تحصیل بلامبٹ ضلع لوئر دیر
کل 99 پولینگ سٹیشنز میں 89 پولنگ اسٹیشنوں کاغیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ موصول ہو گیا جس کے مطابق تحریک انصاف کے شاکر زیب 21,281ووٹ لیکر جیت گئے،جماعت اسلامی کے انوار الدین ایڈوکیٹ 16,755ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1784645484730314907