سابق کرکٹر ناصر جمشید نے 7 سال بعد اپنے جرم کا اعتراف کرلیا

5nasirjamshehjddgd.png

سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے 7 سال بعد اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں 10 سال کی پابندی کا سامنا کرنے والے سابق پاکستانی اوپننگ بلے باز نے 7 سال بعد اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے شائقین کرکٹر اور اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک پیغام میں ناصر جمشید نے اپنی بیٹی کی ٹریننگ کی ویڈیو پوسٹ کی اور کہا کہ میں اپنا ٹیلنٹ اپنی بیٹی میں منتقل کرنے کی کوشش کروں گا،

https://twitter.com/x/status/1779482845544640716
انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں، دوران کریئر جو کچھ بھی میں نے کیا اس پر میں خود کو کبھی معاف نہیں کرپاؤں گا۔

یادرہے کہ 2017 میں ناصر جمشیدپر پاکستان سپر لیگ کے دوران فکسنگ پر اکسانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے، ان الزامات کی تحقیقات کے بعد اگست 2018 میں اینٹی کرپشن ٹریبونل نے ان پر دس سال کیلئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سنایا ، فروری 2020 میں برطانیہ میں انہیں 17 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔