
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص انتظامات کرنے پر 3 بڑی ٹیمیں آئی سی سی انتظامیہ سے ناراض ہوگئی ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کےشروع ہونے سے قبل ہی ایک تنازعہ نے سر اٹھالیا ہے، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور آئرلینڈ کی جانب سے ناقص انتظامات اور سفری تھکاوٹ کے حوالے سے آئی سی سی کو شکایات درج کروادی ہیں۔
سری لنکا اور آئرلینڈ کی ٹیموں کو امریکی ریاست فلوریڈا سے نیویارک سفر کے دوران 7 گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور اس دوران انہیں کوئی اپ ڈیٹ بھی فراہم نہیں کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق جمعہ کی رات 8 بجے نیویارک پہنچنے والی ٹیمیں اگلے دن صبح 5 بجے پہنچیں ، سری لنکا کی ٹیم کیلئے مخصوص کیا گیا ہوٹل بھی میدان سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر ہے، تاخیر اور تھکاوٹ کی وجہ سے سری لنکا کی ٹیم نے اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کیا۔
دوسری جانب آئی سی سی کی جانب سے بھارتی ٹیم کو گراؤنڈ سے قریب ترین ہوٹلز میں ٹھہرایا گیا ہے، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کو اپنے پہلے میچ کے فورا بعد ڈیلاس کیلئے روانہ ہونا ہوگا کیونکہ ان کے شیڈول میں کوئی وقفہ نہیں رکھا گیا۔
جنوبی افریقہ، سری لنکا اور آئرلینڈ کی ٹیموں نے بھارت کو بہتر سہولیات دینے اور ان ٹیموں کو سفری رکاوٹوں اور انفراسٹرکچر کے ناقص انتظامات پر آئی سی سی کو اپنی شکایات درج کروادی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/25t20worldcupskdldjj.png