کونسی بڑی ٹیمیں ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہوسکتی ہیں؟

2kjskjdjkjkdjdj.png

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بڑی ٹیموں کی کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے, جبکہ کون سی بڑی ٹیمیں میگا ایونٹ کے گروپ راؤنڈ سے باہر ہوسکتی ہیں۔

گروپ اے میں شامل پاکستانی ٹیم کی امریکا کے ہاتھوں اَپ شکست کے بعد بھارت سے حیران کن طور پر 120 رنز کے ہدف کا تعاقب نہ ہونا گرین شرٹس پر سوال اٹھارہا ہے تو وہیں بابر الیون کی سپر 8 مرحلے تک رسائی کے امکانات بھی دوسری ٹیموں کے نتائج پر منحصر ہوچکے ہیں۔

گروپ بی میں انگلینڈ کی پوزیشن بھی خطرے سے دوچار ہے، آسٹریلیا کے خلاف سکاٹ لینڈ کی فتح یا پھر بارش کی باعث میچ واش آؤٹ ہونے کی صورت میں انہیں ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہونا پڑ سکتا ہے، میگا ایونٹ میں انگلش شیروں کو آسٹریلیا سے شکست ہوئی جبکہ اسکاٹ لینڈ کیساتھ میچ بارش کی نذر ہوا۔

گروپ سی میں نیوزی لینڈ ٹیم کی پوزیشن پاپوانیوگنی سے بھی نیچے ہے جسے ابتدائی دو مقابلوں میں بدترین شکستیں ہوئی ہیں، پہلے میچ میں افغانستان نے کیویز کو اَپ سیٹ کیا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے 13 رنز سے ہرایا۔

گروپ ڈی سے سری لنکا کی ٹیم تقریباً ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے جبکہ بنگلادیش، نیدرلینڈز کی ٹیمیں اب بھی سپر 8 راؤنڈ میں پہنچنے کیلئے فیورٹ ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر سرسری نگاہ ڈالیں تو آئی سی سی رینکنگ میں شمار ٹاپ ٹیموں میں 4 بڑی ٹیمیں بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں، ان میں 2009 ٹی20 ورلڈکپ کی فاتح پاکستان، نیوزی لینڈ، دفاعی چیمپئین انگلینڈ اور 2013 کی فاتح ٹیم سری لنکا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ٹی20 ورلڈکپ میں چھوٹی ٹیموں میں شمار ہونے والی اسکاٹ لینڈ، امریکا، افغانستان اور نیدرلینڈز کی ٹیموں نے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں لاڈرہل میں آئرلینڈ امریکا میچ کے موقع پر موسم بہتر ہونے کے امکانات بڑھ گئے، میچ کے دوران اکثر وقت بارش کا امکان صرف 20 فیصد رہ گیا ہے۔

لاڈر ہل میں جمعہ کو آئرلینڈ اور امریکا کا میچ کھیلا جانا ہے، میچ کے دوران دن 12 بجے کے لگ بھگ بارش کا 30 فیصد امکان ہے، میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کی پاکستان کی امیدیں برقرار رکھنے کیلئے اس میچ میں آئرلینڈ کی جیت ضروری ہے، میچ واش آؤٹ ہونے پر پاکستان کو سپر 8 کی دوڑ سے باہر ہونا پڑے گا۔