کراچی میں پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر کروانے کا فیصلہ

12pakksuysvsvababhdjd.png

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کراچی میں 30 اگست سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ 30 اگست سے 3 ستمبر تک پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر ہی کھیلا جائے گا۔

کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مشکل فیصلہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی تیاری کیلئے اسٹیڈیم میں ہونےوالے تعمیراتی کاموں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شائقین کی قدر کرتے ہیں اہم ان کی صحت اور حفاظت ہمارے لیے انتہائی اہم ہے، یہ تعمیراتی کام چیمپیئنز ٹرافی کے دوران اسٹیڈیم میں بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کیا جارہا ہے، اس ٹیٹسٹ میچ کی ٹکٹس کی فروخت معطل کردی گئی ہے، اگر شائقین کرکٹ ٹکٹس خرید چکے ہیں تو ان کی رقم واپس کردی جائے گی۔


خیال رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچ کی سیریز کیلئے گزشتہ روز لاہور پہنچی تھی، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اس مسئلہ حفاظتی اقدامات کا ہے. ورنہ یہ عوام کے ذریعہ سفارت کاری کا بہترین موقع تھا
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مشکل فیصلہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی تیاری کیلئے اسٹیڈیم میں ہونےوالے تعمیراتی کاموں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
Hahaha what a funny excuse
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
PCB is full of wankers.Countries plan ahead not leave everything to the last minute.All stadiums where champions trophy matches are going to be played should have been renovated by now.
 

abdulmajid

Minister (2k+ posts)
اس مسئلہ حفاظتی اقدامات کا ہے. ورنہ یہ عوام کے ذریعہ سفارت کاری کا بہترین موقع تھا
No they are afraid from public slogans against form47 government and their handlers 🤔