پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے ارشد ندیم ملک کا نام روشن کردیا,ارشد ندیم کے شاندار کارنامے پر ان پر انعامات کی برسات کردی گئی, سوشل میڈیا پر انکی فین فالوئنگ میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا
پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کیلئے حکومت پاکستان، صوبائی حکومتوں، اداکاروں سمیت کئی شخصیات نے انعامات دینے کا اعلان کیا جبکہ اسپانسرز کی بڑی تعداد بھی اولمپئین کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں, ارشد ندیم کو کیا انعامات ملیں گے تفصیلات سامنے آگئیں۔
تاریخ ساز کامیابی پر اسپانسرز کی پیشکش بھی جاری ہیں,انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشنز نے2024 پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والوں کو 50 ہزار ڈالر انعام دینے اعلان کر رکھا ہوا۔
حکومت پنجاب نے قومی ہیرو ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے انکے نام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانے کا کہا ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ارشد ندیم کیلئے 20 لاکھ روپے انعام جبکہ قومی ہیرو کو گورنر ہاؤس مدعو بھی کیا گیا۔
سندھ حکومت نے ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا جبکہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ارشد ندیم کے نام سے کراچی میں اسپورٹس اکیڈمی کھولنے کا اعلان کیا۔
سکھر کے میئر نے ارشد ندیم کو سونے کا تاج پہنایا جائے گا,گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اولمپئین ارشد ندیم کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مالک سلمان اقبال نے اپارٹمنٹ دینے، کرکٹر احمد شہزاد نے 10 لاکھ، نجی ٹی وی چینل نے بھی 10 لاکھ جبکہ پاکستان گیس اینڈ آئل نے زندگی بھر کیلئے مفت پیٹرول دینے کا اعلان کررکھا ہے۔
اولمپکس گیمز میں پاکستان نے اپنا آخری مرتبہ 8 اگست 1992 میں کانسی کے تمغے کے ساتھ ہاکی ایونٹ میں حاصل کیا تھا جبکہ آخری گولڈ میڈل بھی ہاکی کی ہی بدولت 1984 میں حاصل ہوا تھا۔
اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے بعد قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
ارشد ندیم کی پرواز رات 1 بج کر 25 منٹ پر لاہور پہنچی ، اس موقع پر ان کے طیارے کو واٹر کینن سلیوٹ پیش کر کے خوش آمدید کہا گیا۔
ہزاروں فینز اپنے ہیروکی ایک جھلک دیکھنے لاہور ائیر پورٹ پہنچے ، بینڈ نے دھنیں بکھیر کر ماحول میں اور جوش پیدا کر دیا۔عوام نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔