خبریں

معاشرتی مسائل

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None

طنز و مزاح

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ عمران خان کو فتنہ خان ہیں، فتنہ خان کی وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے میں بے تکی باتیں پتہ دے رہی ہیں کہ شہباز شریف اور پاکستان کو بیرونی دنیا سے جو سفارتی کامیابیاں ملی ہیں اس نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپا کر رکھ دیا ہے۔ مریم نواز نے مزید لکھا کہ ڈالر آخر حلال بھی تو کرنے ہیں ، اسی حسد کی آگ میں جلتے رہنا اب اس کا مقدر ہے،نواز شریف کے مخالفین نے ان کے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کرلی،مخالفین نے انھیں مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی، مخالفین کی اس سے بڑی سزا کیا ہوگی کہ وہ نواز شریف کو پھر ملکی سیاسی نقشہ ترتیب دیتے دیکھ رہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیلاب آیا ہواہے، شہباز شریف دورے کر رہے ہیں، انہوں نے امریکی دورے میں کونسا معرکہ سَر کرنا ہے، پیوٹن کے سامنے تو شہباز شریف کی کانپیں ٹانگ رہی تھیں،چوروں کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا،اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ عمران خان ہار مان لے گا اور چپ ہوکر اگلے الیکشن کا انتظار کرے گا تو وہ غلط فہمی کا شکار ہے۔
نجی چینل کے پروگرام میں تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ ان حالات میں جو عمران خان کو چھوڑے گا زیرو ہو جائے گا۔ اگر کوئی دھڑے بندی ہوئی تو نقصان دھڑے بندی والوں کا ہی ہوگا۔ میزبان نے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی میں ہونے والی دھڑے بندی سے عمران خان کو کوئی نقصان ہو سکتا ہے؟ جس پر ارشاد بھٹی نے کہا کہ شیریں مزاری کا نام اس لیے زیر گردش ہے کیونکہ فیصل واوڈا بھی کہہ چکے ہیں کہ 4 لوگوں کا ٹولہ آستین کا سانپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے قریبی لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ چڑھ جا سولی رام بھلی کرے گا۔ یہ لڑانے والے ہیں، جب عمران خان وزیراعظم تھے تو یہ لوگ وزیراعظم بننے کی کوشش کرتے تھے اب پارٹٰ چیئرمین ہیں تو وہ پارٹی کو ہیڈ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ پارٹی ڈسپلن ضروری ہے لیکن یہ سویلین ڈکٹیٹرشپ ہے کہ میری اجازت کے بغیر کوئی سانس بھی نہ لے نہ ہی کوئی دائیں بائیں دیکھے۔ یہاں شخصیت پرستی ہے نہ تو جماعت نہ ہی منشور کی کوئی اہمیت ہے۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہیے مگر پاکستان تحریک انصاف کا دوسرا نام عمران خان ہے بلکہ پاکستانی سیاست ہی عمران خان ہے۔ ان حالات میں جو عمران خان کو چھوڑے گا زیرو ہو جائے گا۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی لندن میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ملاقات میں طے ہوا ہے کہ آئندہ 15 روز میں پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی جائے۔ شہبازشریف اور نوازشریف کی ملاقات میں پنجاب حکومت کی تبدیلی پر گفتگو ہوئی، اور نواز شریف نے پنجاب میں تحریکِ عدم اعتماد لانے کی حمایت کر دی۔ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے بعد ہی وزیر اعلیٰ کے نام پر مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئندہ 15 روز کے اندر پیش کرنے کی ابتدائی مشاورت ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں موجودہ اپوزیشن کو ق لیگ کے بڑے گروپ اور جنوبی پنجاب کے ناراض گروپ کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔ یہ پیشرفت جنوبی پنجاب کی سیاست کے دو بڑے نام جہانگیر ترین اور مخدوم سید احمد محمود کے آپسی اختلافات ختم کرنے کی خبروں کے بعد سامنے آئی ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی پنجاب کے ان دونوں سیاسی خاندانوں میں 10 سال بعد مخالف چھوڑ کر ہاتھ ملا کر بیٹھنے کی بات ہوئی ہے۔ مخدوم سید احمد محمود اور جہانگیر ترین آئندہ انتخابات میں شاہ محمود قریشی کے خلاف متحد ہو کر جنوبی پنجاب کی سیاست کی سمت طے کریں گے۔
روس پاکستان کو ادھار تیل دینے پر راضی ہو گیا، سمرقند میں شھنگائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران روسی صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہوئی ملاقاتوں میں تیل کی خریداری سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے روس سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل خریدنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ازبکستان کے شہر سمرقند میں ہونے والے حالیہ شھنگائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران وزیراعظم شہبازشریف اور روسی صدرولادیمیر پوتن کے درمیان 1 رسمی اور 2 غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران دیگر اہم امور کے ساتھ ساتھ تیل کی خریداری سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ جس میں روس پاکستان کو ادھار پر تیل دینے پر رضا مند ہو گیا ہے جبکہ امریکا کی جانب سے بھی اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی مخالفت نہیں کی گئی۔ ایک ملاقات کے دوران موخر ادائیگیوں پر تیل کی خریداری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، روس نے اس تجویز پر غور کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کی۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا روس کی جانب سے پاکستان کو کم نرخ پر تیل فروخت کیا جائے گا یا عالمی مارکیٹ کے نرخوں کے مطابق۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ روس نے گیس کے علاوہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے غذائی اجناس کی ممکنہ قلت کے پیش نظر پاکستان کو گندم فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ روس نے کہا ہے کہ وہ ہمیں گندم فراہم کر سکتا ہے کیونکہ آنے والے دنوں میں ملک میں گندم کی قلت ہو سکتی ہے۔ خواجہ آصف نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیں گیس بھی دے سکتے ہیں۔ خواجہ آصف کے مطابق روس نے کہا کہ ان کے پاس وسط ایشیائی ممالک میں گیس پائپ لائنیں ہیں اور ان پائپ لائنوں کو افغانستان کے راستے پاکستان تک وسعت دی جا سکتی ہے۔
انجلینا جولی کا جلد پاکستان کا دورہ متوقع، سیلابی صورتحال کا جائزہ لیں گی ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی خصوصی سفیر انجلینا جولی کا ایک بار پھر پاکستان کا دورہ متوقع ہے، انجلینا جولی تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی، دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ انجلینا جولی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرہ افراد سے ملاقات کریں گی اور مستقبل میں ایسے مسائل کو روکنے کے حوالے اقدامات پر گفتگو کریں گی۔ آئی آر سی کے بیان کے مطابق انجلینا جولی اپنے دورے کے دوران اس بات کا مشاہدہ کریں گی کہ پاکستان جیسے ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے اس بحران کی سب سے بڑی قیمت کس طرح ادا کر رہے ہیں، جس کے وہ ذمہ دار بھی نہیں ہیں،انجلینا جولی اس سے قبل 2010 کے سیلاب اور 2005 کے زلزلے کے متاثرین سے ملاقات کے لیے پاکستان آچکی ہیں۔
کراچی میں چائے کے ڈھابے سے اوورسیز پاکستانیوں کو لوٹ کر رقم اینٹھنے والے 3 بین الاقوامی ہیکرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کےتھانہ جوہر آباد کی انویسٹی گیشن ٹیم نےاوور سیز پاکستانیوں کےساتھ فراڈ کرکے ہزاروں ڈالر اینٹھنے والے 3 بین الاقوامی ہیکرز کو چائے کے ایک ڈھابے سےگرفتار کیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن شہلا قریشی نے واقعہ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انویسٹی گیشن ٹیم نے اوور سیز پاکستانیوں کے اکاؤنٹس کو ہیک کرکے ہزاروں ڈالر لوٹنے والے ہیکرز کو چائے کے ڈھابے پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔ انہوں نے مزید کہا ملزمان کے قبضے سے 3 لیپ ٹاپس،یو ایس بیز، چیک بکس اور پاسپورٹس بھی برآمد ہوئے ہیں، پولیس نے دوران تلاشی ملزمان سے ایک پیکٹ بھی برآمد کیا جس میں آئس نشے میں سامان ہونے والا سامان موجود ہے، پولیس کے مطابق ملزمان آئی ٹی اور ہیکنگ ایکسپرٹس ہیں۔ شہلا قریشی نے مزید کہا کہ ہیکرز کا ماسٹر مائنڈ انعام اللہ ولد یوسف خان ہے ،دیگر 2 ملزمان میں فلپس عنصر اور محمد عرفان ولددلنواز شامل ہیں، ملزمان کےبعض ساتھی دبئی میں بھی موجود ہیں، ہیکرزبینک آفیسر بن کر اوورسیز پاکستانیوں کو فون کرکے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرتے اور پھر ان اکاؤنٹس کوہیک کرکے مختلف ٹرانزیکشنز کے ذریعے پیسے نکال لیتے تھے۔
وفاقی وزیر اور چیئرپرسن برائے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے انکشاف کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امداد رقوم جن اکاؤنٹس میں جمع کی گئی تھیں ان پر ہیکرز نے حملہ کر دیا ہے۔ شازیہ مری نے بتایا کہ اس حوالے ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایات کر دی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سائبر کرائم میں ملوث افراد بی آئی ایس پی کی رقم ہیک کر کے نکلوا رہے ہیں۔ جس پر انکوائری کیلئے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کو حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ہیکرز سیلاب متاثرین کی رقم ہیکنگ کی مدد سے نکال رہے ہیں مگر ہم جلد ہی مجرموں تک پہنچ جائیں گے۔ نجی چینل اے آر وائے کی خبر کے مطابق ہیکرز پہلے دیگر کمپنیز یا سیکٹرز کے مالی معاملات تک رسائی حاصل کر کے رقوم نکالتے تھے مگر اب انہوں نے سیلاب متاثرین کو بھی نہیں بخشا۔ یاد رہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی بحال نہ ہوسکے ، نواب شاہ، خیرپور روڈ دریا کا منظر پیش کررہا ہے۔ میہڑ،دادو،جوہی، خیرپور ناتھن شاہ کے سینکڑوں دیہات اب بھی زیر آب ہیں۔
متحدہ علماء بورڈ کے چیئرمین معروف عالم دین مولانا طاہر اشرفی کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا سربراہ سنی اتحاد کونسل کو چیئرمین علماء بورڈ مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ معروف عالم دین مولانا طاہر اشرفی کو چیئرمین متحدہ علماء بورڈ کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ عہدے سے برطرفی کے بعد مولانا طاہر اشرفی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ: الحمد لله متحدہ علماء بورڈ کو سياسی وذاتی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونے دیا جس طرح مذہب کا استعمال سياسی مقاصد کیلئے عمران خان صاحب کےخلاف غلط تھا اسی طرح ديگر سیاسی رہنمائوں کےخلاف بھی غلط ہے۔ فخر ہے کہ اس ادارہ کو عالمی سطح پر منایا گیا اور تحسین کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مولانا طاہر اشرفی پر پی ٹی وی پر چلنے والی میاں جاوید لطیف کی پریس کانفرنس کے خلاف مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف پر مقدمہ اور معاملہ علماء بورڈ میں جانے کے حوالے سے دبائو ڈالا گیا جبکہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ علماء بورڈ کو سیاسی طور استعمال نہیں کرنا چاہتا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں تمام درخواستوں پر شریعت کے مطابق فیصلے کیے۔ انہوں نے گزشتہ روز ہی وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کی تھی جس میں اس حوالے سے گفتگو ہوئی تھی۔ دوسری جانب سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے جواباً سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ: طاہر اشرفی اور سماء نیوز سراسر جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے اس نشست کو سیاسی مقاصد کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور مسلم لیگ ن کی حمایت کے لیے استعمال کیا۔ طاہر اشرفی پر جاوید لطیف وغیرہ کے خلاف فتویٰ دینے کا کوئی دباؤ نہیں تھا۔ نفرت انگیز مواد اور تقاریر کو روکنا بورڈ کا فرض ہے اور وہ اس میں ناکام رہا ہے۔
وفاقی حکومت انتخابات رکوانے کی کوشش میں ہے، عمران خان کے خلاف سازش ہو رہی ہے اور کفر کے فتوے لگائے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب رہنما پی ٹی آئی ہاشم کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے اسمبلی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت انتخابات رکوانے کی کوشش میں ہے، عمران خان کے خلاف سازش ہو رہی ہے اور کفر کے فتوے لگائے جا رہے ہیں۔ 13جماعتیں مل کر ضمنی انتخابات میں شکست کا بدلہ لینا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیگی رہنمائوں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مقدمے کی ایف آئی آر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ: لاہور کے تھانہ گرین ٹاون میں جاوید لطیف، مریم اورنگزیب، ایم ڈی پی ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کے خلاف اے ٹی اے 9/11X3 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ کسی بھی شہری بشمول عمران خان کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے پوری دنیا میں سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلاموفوبیا کے خلاف بھرپور آواز بلند کی اور رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی قائم کی جبکہ مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف مذہب کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ، اسی لیے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اسلحہ لائسنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کہیں بھی لائسنس اجراء پر پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی وی پر پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر جاوید لطیف نے عمران خان کے خلاف شر انگیزی اور مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی۔ واقعے پر مریم اورنگزیب اور ایم ڈی پی ٹی وی بھی ذمہ دار ہیں۔ پہلے ہی کہا تھا کہ اگر کوئی بھی شخص پولیس سے رجوع کرے گا تو اسکے واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارراوئی کی جائے گی۔ پاکستان کے کسی بھی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دیں گے، مقدمہ انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے جس میں ایم ڈی پی ٹی وی اور پروگرام پروڈیوسر کو بھی نامزد کیا ہے۔ یاد رہے کہ رہنما مسلم لیگ ن وفاقی وزیر جاوید لطیف نے پی ٹی وی پر پریس کانفرنس کرتے کہا تھا کہ عمران خان ملک میں فتنہ و فساد برپا کرنا چاہتے ہیں، وہ مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کر رہے ہیں ، عمران خان اقتدار کیلئے مارا مارا پھر رہا ہے، پہلے اقتدار کے لیے اس کا انحصار سلیکشن کمیٹی پر تھا،اب امریکیوں پر ہے۔ نواز شریف واپس آ رہے ہیں، عوام جیسے استقبال کرے گی،عمران خان کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی اور انہیں کوئی این آر او نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فتنہ چل نکلا تو پاکستان میں خون ریزی ہو گی،شدید عوامی رد عمل آسکتا ہے۔
افغانستان میں طالبان کی حکومت نے مقبول موبائل ایپلیکیشنزٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان افغان ٹیلی کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ نے کیا اورکہا کہ اگلے تین ماہ کے اندر طالبان حکومت مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹا ک اور آن لائن ایکشن گیم پب جی پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت نے یہ فیصلہ شرعی قانون نافذ کرنےوالی انتظامیہ اور سیکیورٹی سیکٹر کے نمائندوں کےاجلاس میں مرتب کی گئی سفارشات کی روشنی میں کیا ہے۔ اس حوالے سے طالبان حکومت نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں اور ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ہدایات جاری کردی ہیں جس میں انہیں مقررہ وقت میں وضع کیےگئے اصولوں پر عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس اعلان سے قبل افغان حکومت نے غیر اخلاقی مواد کی نمائش کے الزام میں 23 ملین سےزائد ویب سائٹس کو افغانستان میں بلاک کیے جانے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہورمیں راوی سٹی پر کام جاری ہے،یہ شہر15 ملین نفوس کی ضروریات پوری کرے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ راوی سٹی پاکستان کا پہلا سرسبز اسمارٹ شہر ہوگا۔ دریا کے کنارے تعمیر ہونے والا یہ شہر سرمایہ کاروں کیلئےمواقع پیدا کرےگا۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ راوی سٹی پراجیکٹ دنیا کے سب سے بڑے آبی رُخ کا حامل شہر ہوگا۔ راوی سٹی میں 3 بیراج ہوں گے جن سے 270 ارب لٹر پانی کی بچت ہو گی۔ انہوں نے کہا لاہور کے زیرِزمین ذخیرۂ آب کی اشد ضرورت ہے، 5 ہزار ایکڑ رقبے پر محیط جنگل کا ماحول دوست رکھ جھوک منصوبہ بھی اسکا حصہ ہے۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے قدرتی مٹی سے جدید انداز میں پُشتے بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ راوی فرنٹ کا منصوبہ نیا نہیں، لاہور کی ضلعی حکومت کے مطابق سب سے پہلے راوی فرنٹ کا منصوبہ 1947 میں شہر کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پیش کیا گیا تھا جس کے خدوخال اگرچہ مختلف تھے لیکن وہ راوی کے گرد ہی تھا۔ دوسری مرتبہ یہ منصوبہ اس وقت منظر عام پر آیا جب مسلم لیگ ن کے پنجاب میں دوسرے دور حکومت کے دوران 44 ایکڑ پر یہ منصوبہ بنانے کی بات کی گئی تاہم اس وقت بھی یہ معاملہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا۔ البتہ تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں بالاخر راوی کنارے نیا شہر بسانے کا اعلان کیا ہے اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق یہ منصوبہ ایک لاکھ دو ہزار ایکڑ پر مشتمل ہے۔ حکومت وقت نے اگست 2020 میں اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ جب کہ اس کی تعمیر کی فیزیبلٹی سنگاپور کی ایک نجی کمپنی مین ہارڈت کو دی گئی ہے۔
کراچی اورنگی ٹاؤن کے علاقے اقبال مارکیٹ میں باپ نے بیٹے پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس سے دو دن زیر علاج رہنے کے بعد بیٹا انتقال کر گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، واقعہ پڑھائی میں دل نہ لگانے اور پتنگ اڑانے کی ضد کرنے پر پیش آیا۔ ایس ایچ او اقبال مارکیٹ انسپکٹر سلیم خان نے بتایا کہ 14 ستمبر کو اقبال مارکیٹ کے رہائشی نذیر خان کے 12 سالہ بیٹے شہیر نے اپنے والد سے پتنگ اڑانے کی ضد کی، اس دوران جب باپ نے بیٹے سے پڑھائی کے بارے میں پوچھا تو وہ کوئی جواب نہیں دے سکا۔ باپ نے بیٹے سے اسکول کے ہوم ورک کے بارے میں سوال کیا تو بھی بچے نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جس پر اس کے باپ نذیر خان کو بچے پر غصہ آگیا۔ پولیس کے مطابق چیخ و پکار سن کر بچے کی ماں شازیہ بھی اسے بچانے آئی اسی دوران والد نذیر بھی اس پر کمبل اور دیگر کپڑے ڈال کر اسے بچانے کی کوشش کرنے لگا، بچے کو فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ لیجایا گیا جہاں بچہ دو روز تک زیر علاج رہنے کے بعد 16 ستمبر کو انتقال کر گیا۔ ایس ایچ او کے مطابق بچے کی تدفین انتقال کے اگلے روز ہی کر دی گئی اور اس دوران پولیس کو کسی نے کچھ نہیں بتایا تاہم پولیس کو سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ کوئی بچہ اورنگی ٹاؤن میں جھلس کر انتقال کرگیا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ وہ ان کے ہی علاقے اقبال مارکیٹ کی ہے جس پر وہ نذیر کے گھر پہنچے تاہم نذیر گھر پر نہیں ملا جس کے بعد انھوں نے اس کی اہلیہ شازیہ کے گھر والوں سے رابطہ کیا تو شازیہ نے ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔ ایس ایچ او کے مطابق باپ نے بیٹے کو ڈرانے کے لیے گھر میں رکھا مٹی کا تیل اور تھنر جوکہ وہ اپنے گھر میں رنگ کرنے کے لیے لایا تھا پھینک دیا جس پر بچہ بہت زیادہ خوفزدہ ہوگیا، نذیر نے اسے ڈرانے کے لیے ماچس کی تیلی جلائی اور اس پر پھینک دی جس سے شہیر شعلوں کی نذر ہوگیا۔
الیکشن کمیشن اکتوبر اور نومبر میں انتخابات کیلئے تیار ، حلقہ بند یاں مکمل، انتخابی فہرستوں کو رواں ماہ حتمی شکل دیدی جائے گی، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق انتخابات کب ہونے ہیں اس کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے ، الیکشن کمیشن حکام کے مطابق اکتوبر یا نومبر میں کمیشن کسی بھی وقت انتخابات کیلئے تیار ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ اکتوبر سے پہلے الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے تیار نہیں ہو گا کیونکہ الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیاں کرتی ہیں جس کے بعد کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ ای سی پی نے سپریم کورٹ کو یقین دلایا تھا کہ وہ 4 اگست تک حلقہ بندیوں کا کام مکمل کر لے گا۔ اس سے قبل اپریل میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں اپنا موقف پیش کیا تھا کہ کمیشن کیلئے فوری پر انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں بلکہ حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی تیاری کیلئے چار ماہ در کار ہونگے۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ حکومت فیصلہ کریگی کہ الیکشن کب ہونگے تاہم الیکشن کمیشن اکتوبر اور نومبر کے بعد کسی بھی وقت انتخابات کیلئے تیار ہو گا۔ ریٹرنگ افسران اور انتخابی عملے کی تعیناتی کے حوالے سے بھی پیشگی کام کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان حکومت پر مسلسل دباؤ ڈالے ہوئے ہیں کہ فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں تاہم حکومت کی جانب سے مسلسل ضد دکھائی جا رہی ہے اور حکومت اپنی ناقص پالیسیوں کے باعث سمجھ رہی ہے کہ وہ ابھی انتخابات کیلئے تیار نہیں ہیں۔ دوسری جانب کچھ عرصہ قبل الیکشن کمیشن نے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے عام انتخابات میں استعمال، تھرڈ پارٹی آڈٹ کر انے کا فیصلہ کیا تھا، تھرڈ پارٹی آڈٹ کے بعد آرایم ایس کو سرٹیفائیڈ فرم سے الگ تیار کرایا جائیگا۔ نئے رزلت مینجمنٹ سسٹم کا کامیاب ٹرائل بھی کر لیا گیا ہے، سر ٹیفائیڈ فرم سے آرایم ایس کی تیاری کا مقصد نظام کا بیک اپ رکھنا ہے جس سے نتائج کی پولنگ اسٹیشن وائز وصولی ، پارٹی پوزیشن ٹرن آؤٹ سمیت دیگر آپشنز موجو د ہوں گے۔
رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سزا یافتہ مجرم کا آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ کرنا فوج کے وقار اور احترام کے منافی ہے۔ اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر فواد چودھری نے لکھا کہ نون لیگ کے وزرا یہ کہہ رہے ہیں کہ لندن میں نئے آرمی چیف کی تقرری کے ضمن میں شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات ہوئی ہے اور نواز شریف نئے آرمی چیف کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی فیصلہ سازی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شدید خلاف ورزی ہے۔ ایسا کرنے پر شہباز شریف اپنے حلف سے روگردانی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کو اپنے دل کے قریب رکھتے ہیں، ایک سزا یافتہ مجرم کا اس ادارے کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ فوج کے وقار اور احترام کے منافی ہے اور تحریک انصاف اس سنگین قانونی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتی ہے۔
مظفر گڑھ میں دوران ڈیوٹی ڈکیتی کا شکار ہونے والے میپکو اہلکاروں نے مقدمہ درج نا ہونے پر علاقے کی بجلی بند کردی۔ تفصیلات کے مطابق انوکھا واقعہ جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے علاقے چاہ بلوچی والا میں پیش آیا جہاں ملتان الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی کے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد میپکو اہلکار مقدمہ درج کروانے کیلئے متعلقہ تھانے پہنچے۔ تاہم پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نا کرنے پر میپکو اہلکاروں نے احتجاجا علاقے کی بجلی منقطع کردی،علاقہ مکینوں کے مطابق 24 گھنٹے گزرنے کےباوجود علاقے کی بجلی بحالی نہیں کی گئی ہے۔ واپڈا ہائیڈروالیکٹرک لیبر یونین نے دھمکی دی ہے کہ اگر مقدمہ درج نا ہوا تو شہر بھر کی بجلی منقطع کردیں گے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ میپکو اہلکاروں کی شکایت پر تحقیقات جاری ہیں، شواہد ملنے پر قانونی کارروائی آگےبڑھائی جائے گی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہنگامی دورہ چین کےدوران چینی حکومت نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 100 ملین یو آن کی امداد کا اعلان کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چین نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے دورہ کےموقع پر ہنگامی طور پر پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے امداد کا اعلان اور امدادی کارروائیوں میں فنی تعاون کی پیشکش کردی ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران چین کے وزیر دفاع سے ملاقات کی، آرمی چیف کےدورے کے بعد چین کی پیپلزلبریشن آرمی کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 100 ملین یو آن کی امداد کااعلان کیا گیا، مجموعی طور پر چین کی جانب سے پاکستان کو500 ملین یو آن کی امداد فراہم کی جائے گی، یہ رقم71اعشاریہ 3 ملین ڈالر اور15اعشاریہ 8 ارب روپے بنتی ہے۔ آرمی چیف سے ملاقات کے موقع پر چینی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ہم اس تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں، سی پیک دونوں ملکوں کے عوام کی خوشحالی کا ایک منصوبہ ہے ۔ چینی وزیردفاع نے خطے میں امن و امان کے قیام کیلئےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کاوشوں کو سراہا اور سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی اقدامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے سی پیک منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب میں ایک بڑا دھچکا لگنے کی خبریں گردش کرنا شروع ہوگئی ہیں، کہا جارہا ہے کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین نے علیحدہ پارٹی بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔ خبررساں ادارے سماء نیوز کی خصوصی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں حکمران جماعت پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے جنوبی پنجاب کے اراکین نے علیحدہ پارٹی بنانے پر غور شروع کردیا ہے ،اس پارٹی کی سربراہی تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق جہانگیر خان ترین پنجاب میں ایک کنگز پارٹی بنانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں، اس پارٹی میں پی ٹی آئی خصوصا جنوبی پنجاب کےلوگوں کو شامل کیا جائے گا،جہانگیر ترین نے اس حوالے سے گزشتہ روز مخدوم احمد محمود سے ایک اہم ملاقات بھی کی تھی۔ ملاقات میں ممکنہ طور پر نئی پارٹی سے متعلق معاملات اور خدوخال طے کرلیے گئےہیں، پارٹی میں شامل کیے جانے والے اراکین میں سے بیشتر کے ساتھ رابطے مکمل ہوچکے ہیں، اس نئی پارٹی کا نام 'جنوبی پنجاب صوبہ محاذ" ہوسکتا ہے، تاہم تمام اراکین سے رابطوں ، پارٹی میں شمولیت سے متعلق معاملات طے ہونے کے بعد جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود باقاعدہ طور پر اس حوالےسے اعلان کریں گے۔
اکنامک سروے رپورٹ کے مطابق بجٹ کے 95 فیصد اخراجات کا بڑا حصہ عوام کی سروس پر خرچ کیا جاتا ہے تاہم مالی سال 21-2020 کے دوران قرضوں اور سود کی ادائیگی پر کل 21 ہزار 837 ارب روپے میں سے 18 ہزار 486 بلین روپے یعنی کل بجٹ کا 84.65 فیصد انہی ادائیگیوں پر نکل گیا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے عوامی خدمات کے علاوہ سماجی واقتصادی کاموں کے اخراجات کیلئے کل 13.99 فیصد (3150.65 بلین روپے) مختص کیے حالانکہ یہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ ہے 7.81 فیصد (3846.443 ارب روپے) ہے۔ دستاویز ظاہر کرتی ہے کہ فیڈرل آڈٹ کے دائرہ اختیار کے مطابق کل اخراجات میں سے دفاعی امور اور خدمات کا 0.03 فیصد (5.98 بلین روپے) تھا، امن عامہ اور حفاظت کے امور کیلئے 0.86 فیصد (187.95 بلین روپے) جبکہ اقتصادی امور کیلئے 1.20 فیصد (262 ارب روپے) رکھا گیا تھا۔ اسی طرح ماحولیاتی تحفظ کیلئے 0.03 فیصد (6.38 بلین روپے)، ہاؤسنگ اور کمیونٹی سہولیات کیلئے 0.04 فیصد (8.59 بلین روپے)، صحت کیلئے 0.23 فیصد (51.21 بلین روپے)، تفریح، ثقافت اور مذہب کیلئے 0.05 فیصد (11.68 روپے) رکھے گئے تھے۔ جبکہ تعلیم کیلئے 0.57 فیصد (124 بلین روپے) اور سماجی تحفظ کے شعبے کیلئے 1.24 فیصد (271.09 بلین روپے) مختص کیے گئے تھے۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران گھریلو قرضوں میں 14.13 ٹریلین روپے سے 13.81 ٹریلین روپے تک بتدریج کمی آئی ہے۔ تاہم اس سال گھریلو قرضوں کی وصولی میں معقول کمی آئی جو کہ گزشتہ سال کی 14.13 ٹریلین روپے کی وصولی کے مقابلے میں گھٹ کر 13.81 ٹریلین روپے رہ گئی ہے۔ ڈومیسٹک ڈیٹ بھی گزشتہ سال کے 1.23 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 0.96 ٹریلین روپے اور غیر ملکی قرضہ گزشتہ سال 1.36 ٹریلین روپے سے کم ہو کر 0.96 ٹریلین روپے رہ گیا ہے۔ اکنامک سروے آف پاکستان کے مطابق 1149.95 بلین روپے ٹیکس اخراجات کے طور پر رکھا گیا تھا یہ رقم 1314.273 ارب روپے تھی جو ٹیکس وصولی کا 37.85 فیصد تھی۔ دوسری جانب حکومت کو دفاعی خدمات اور دیگر نان ٹیکس وصولیوں کی وصولی میں کمی کا سامنا ہے۔ قرضوں پر انحصار کم کرنے کے لیے حکومت کی غیر ٹیکس وصولیوں کے ساتھ ساتھ ٹیکس وصولیوں کو بڑھانے کے لیے سخت کوششوں کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام پھیلانے کی کوشش کرنے والے چاہتے ہیں کہ اگر ان کے پاس اقتدار نہیں ہے تو وہ خدانخواستہ ملک کو آگ لگادیں۔ مریم نواز شریف نے حکومتی مخالفین پر یہ تنقید لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کی اور کہا کہ ہماری حکومت کی تمام تر توجہ سیلاب زدگان کی بحالی پر مرکوز ہے تاہم عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں ہے، یہ سیاسی یتیم لوگ ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دھونس یا دھمکی سے انتخابات پہلےیا بعد میں نہیں ہوں گے، ملک میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، حقیقی آزادی کی بات کرنے والے اپنی انا اور تکبر میں مبتلا ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے غیر متوقع نتائج سامنے آئےہیں، پاکستان کو انہی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے غیر معمولی سیلاب کا سامنا ہے، سندھ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ہم سب کوشش کررہے ہیں کہ سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے ، سیلاب متاثرین کو مشکل حالات میں اکیلانہیں چھوڑیں گے۔
قومی ایئرلائن کی پشاور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 283 میں مسافر نے دوران سفر ہلڑبازی شروع کر دی، مسافر پرواز میں دیگر مسافروں اور جہاز کے عملے سے عجیب حرکتیں کرتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق 14 ستمبر کو پشاور سے بیرون ملک جانے والی پرواز میں مسافر پہلے اوٹ پٹانگ بولتا رہا اور بعد میں جہاز کی سیٹوں کو مکے مارنے لگا، اس کے بعد فرش پر لیٹ گیا اور پھر جہاز کو نقصان پہنچانے اور ساتھی مسافروں کی جان خطرے میں ڈالنے کیلئے جہاز کی کھڑکی کا شیشہ بھی توڑنے کی کوشش کی۔ فضائی عملے نے جب اس مسافر کو سمجھانے بجھانے کی کوشش کی تو اس نے عملے سے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ ان پر بھی حملہ آور ہو گیا جس کے بعد ایوی ایشن قوانین کے مطابق اس کو سیٹ پر بٹھا کر اس کے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے گئے۔ طیارے کے کیپٹن نے دبئی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے سیکیورٹی طلب کر لی۔ دبئی ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی حکام نے اس مسافر کو حراست میں لے کر دوبارہ اسی پرواز سے ڈی پورٹ کر دیا جبکہ پی آئی اے نے اس مسافر کو ایئرلائن پر بلیک لسٹ کر دیا۔ قومی ایئرلائن کی جانب سے مسافر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

Back
Top