چوہدری نثار جلسوں میں نواز شریف اور مریم کے خلاف بولتے تھے،قمرالاسلام راجا

1751564722450.png


اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان سے وزیر اعظم شہباز شریف کی حالیہ ملاقات کے بعد پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی قمر الاسلام راجا نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر ن لیگ اور چوہدری نثار کے درمیان معاملات طے پاتے ہیں تو وہ پارٹی کے اندر احتجاج کریں گے اور اس فیصلے کی کھل کر مخالفت کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل ’اے آر وائی‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں قمر الاسلام راجا نے کہا کہ چوہدری نثار نے ماضی میں متعدد پریس کانفرنسز کے دوران پارٹی صدر نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف برملا بیان بازی کی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ 2018 کے انتخابات کے دوران انہیں جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر کے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی کہ وہ شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن جائیں۔ “اس وقت اتنا خوف تھا کہ کسی نے ن لیگ کا ٹکٹ لینے کی جرات تک نہیں کی۔ میرے بچے انتخابی مہم چلاتے تھے اور ان کی والدہ کو دھمکایا جاتا تھا کہ اگر وہ گئے تو واپس نہیں آئیں گے۔”
https://twitter.com/x/status/1940324459120140550
قمر الاسلام راجا نے الزام لگایا کہ یہ تمام صورتحال چوہدری نثار کے لیے سازگار بنانے کی کوششوں کا حصہ تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نثار سیاست میں اصولوں کی بات کرتے ہیں لیکن ان کے عمل ان دعوؤں کے برعکس ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1940302512516735222
مریم نواز کے بارے میں سابق وزیر داخلہ کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے قمر الاسلام راجا نے کہا کہ "وہ کہتے تھے بچوں کے نیچے سیاست نہیں کرتے، تو اب میں چوہدری نثار سے کہتا ہوں کہ اپنے بیٹے کو میری شاگردی میں دے دیں۔”
https://twitter.com/x/status/1940307024707043413
 
Last edited by a moderator:

Back
Top