ان حالات میں جو عمران خان کو چھوڑے گا زیرو ہو جائے گا : ارشاد بھٹی

imran-khan-irshad-bhati-ppr.jpg


نجی چینل کے پروگرام میں تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ ان حالات میں جو عمران خان کو چھوڑے گا زیرو ہو جائے گا۔ اگر کوئی دھڑے بندی ہوئی تو نقصان دھڑے بندی والوں کا ہی ہوگا۔

میزبان نے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی میں ہونے والی دھڑے بندی سے عمران خان کو کوئی نقصان ہو سکتا ہے؟ جس پر ارشاد بھٹی نے کہا کہ شیریں مزاری کا نام اس لیے زیر گردش ہے کیونکہ فیصل واوڈا بھی کہہ چکے ہیں کہ 4 لوگوں کا ٹولہ آستین کا سانپ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے قریبی لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ چڑھ جا سولی رام بھلی کرے گا۔ یہ لڑانے والے ہیں، جب عمران خان وزیراعظم تھے تو یہ لوگ وزیراعظم بننے کی کوشش کرتے تھے اب پارٹٰ چیئرمین ہیں تو وہ پارٹی کو ہیڈ کرنا چاہتے ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ پارٹی ڈسپلن ضروری ہے لیکن یہ سویلین ڈکٹیٹرشپ ہے کہ میری اجازت کے بغیر کوئی سانس بھی نہ لے نہ ہی کوئی دائیں بائیں دیکھے۔ یہاں شخصیت پرستی ہے نہ تو جماعت نہ ہی منشور کی کوئی اہمیت ہے۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہیے مگر پاکستان تحریک انصاف کا دوسرا نام عمران خان ہے بلکہ پاکستانی سیاست ہی عمران خان ہے۔ ان حالات میں جو عمران خان کو چھوڑے گا زیرو ہو جائے گا۔