
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ عمران خان کو فتنہ خان ہیں، فتنہ خان کی وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے میں بے تکی باتیں پتہ دے رہی ہیں کہ شہباز شریف اور پاکستان کو بیرونی دنیا سے جو سفارتی کامیابیاں ملی ہیں اس نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپا کر رکھ دیا ہے۔
مریم نواز نے مزید لکھا کہ ڈالر آخر حلال بھی تو کرنے ہیں ، اسی حسد کی آگ میں جلتے رہنا اب اس کا مقدر ہے،نواز شریف کے مخالفین نے ان کے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کرلی،مخالفین نے انھیں مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی، مخالفین کی اس سے بڑی سزا کیا ہوگی کہ وہ نواز شریف کو پھر ملکی سیاسی نقشہ ترتیب دیتے دیکھ رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1571863027321806850
عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیلاب آیا ہواہے، شہباز شریف دورے کر رہے ہیں، انہوں نے امریکی دورے میں کونسا معرکہ سَر کرنا ہے، پیوٹن کے سامنے تو شہباز شریف کی کانپیں ٹانگ رہی تھیں،چوروں کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا،اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ عمران خان ہار مان لے گا اور چپ ہوکر اگلے الیکشن کا انتظار کرے گا تو وہ غلط فہمی کا شکار ہے۔