اگرانکے پاس اقتدار نہیں ہےتووہ خدانخواستہ ملک کوآگ لگادیں:مریم اورنگزیب

maryam-auranzaib-sst-nawaz-mt.jpg


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام پھیلانے کی کوشش کرنے والے چاہتے ہیں کہ اگر ان کے پاس اقتدار نہیں ہے تو وہ خدانخواستہ ملک کو آگ لگادیں۔

مریم نواز شریف نے حکومتی مخالفین پر یہ تنقید لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کی اور کہا کہ ہماری حکومت کی تمام تر توجہ سیلاب زدگان کی بحالی پر مرکوز ہے تاہم عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں ہے، یہ سیاسی یتیم لوگ ہیں۔


وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دھونس یا دھمکی سے انتخابات پہلےیا بعد میں نہیں ہوں گے، ملک میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، حقیقی آزادی کی بات کرنے والے اپنی انا اور تکبر میں مبتلا ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے غیر متوقع نتائج سامنے آئےہیں، پاکستان کو انہی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے غیر معمولی سیلاب کا سامنا ہے، سندھ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ہم سب کوشش کررہے ہیں کہ سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے ، سیلاب متاثرین کو مشکل حالات میں اکیلانہیں چھوڑیں گے۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
جب پی ڈی ایم کے پاس اقتدار نہیں تھا تو نون لیگ فضلو اور کانپتی ٹانگیں انتخابات کے مطالبے سے ملک میں آ گ لگاتی تھیں؟
عمران خان نے نہ تو ان سرٹیفایڈ چوروں کو روکنے کے لیے اس وقت ان کی طرح کا کوی حربہ کہ ملکی خزانے سے لوٹے خریدے نہ اب کوی غیر قانونی حربہ استعمال کر رہا ہے۔
عمران خان اب بھی عدالتوں میں جاتا ہے اور کیونکہ جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے اس لیے اسے جھوٹے کیسوں سے ریلیف مل رہا ہے جبکہ سچے اور اصلی مجرموں کو عدالتوں سے اپنے جرایم کی سزا ملتی نظر آئ تو غیر قانونی طریقے سے لوٹے خرید کر اقتدار میں پہنچے اور قانون بدل کر جرایم اور مجرموں کو کھلی چھٹی دے دی اپنے جرایم کی سزا سے بچنے کو
عمران خان نے تو آگ نہ لگای ہے نہ لگانے کی بات کرتا ہے ۔جن کپر قرضوں کا بوجھ بھی لادا چوری سے اور اب وہ قرضہ اور اس کا سود بھی اس عوام کی نسلوں نے ادا کرنا ہے وہ ضرور اس ڈڈی کی پوشل میں آگ لگایں گے اور این آر او زدہ تمام قومی مجرموں کو
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Mulk tu apna ha.lekan ap log chor
.dako ho..ap ke sath awam Jo chahay karay..ham rook tu nahi saktay?