راوی سٹی پر کام جاری،یہ پاکستان کا پہلا سرسبز اور سمارٹ شہر ہوگا:عمران خان

ravi-city-imran-khan-smtt.jpg

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہورمیں راوی سٹی پر کام جاری ہے،یہ شہر15 ملین نفوس کی ضروریات پوری کرے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ راوی سٹی پاکستان کا پہلا سرسبز اسمارٹ شہر ہوگا۔ دریا کے کنارے تعمیر ہونے والا یہ شہر سرمایہ کاروں کیلئےمواقع پیدا کرےگا۔

https://twitter.com/x/status/1571735773413605376
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ راوی سٹی پراجیکٹ دنیا کے سب سے بڑے آبی رُخ کا حامل شہر ہوگا۔ راوی سٹی میں 3 بیراج ہوں گے جن سے 270 ارب لٹر پانی کی بچت ہو گی۔

انہوں نے کہا لاہور کے زیرِزمین ذخیرۂ آب کی اشد ضرورت ہے، 5 ہزار ایکڑ رقبے پر محیط جنگل کا ماحول دوست رکھ جھوک منصوبہ بھی اسکا حصہ ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے قدرتی مٹی سے جدید انداز میں پُشتے بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1571735773413605376
یاد رہے کہ راوی فرنٹ کا منصوبہ نیا نہیں، لاہور کی ضلعی حکومت کے مطابق سب سے پہلے راوی فرنٹ کا منصوبہ 1947 میں شہر کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پیش کیا گیا تھا جس کے خدوخال اگرچہ مختلف تھے لیکن وہ راوی کے گرد ہی تھا۔

دوسری مرتبہ یہ منصوبہ اس وقت منظر عام پر آیا جب مسلم لیگ ن کے پنجاب میں دوسرے دور حکومت کے دوران 44 ایکڑ پر یہ منصوبہ بنانے کی بات کی گئی تاہم اس وقت بھی یہ معاملہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا۔

البتہ تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں بالاخر راوی کنارے نیا شہر بسانے کا اعلان کیا ہے اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق یہ منصوبہ ایک لاکھ دو ہزار ایکڑ پر مشتمل ہے۔

حکومت وقت نے اگست 2020 میں اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ جب کہ اس کی تعمیر کی فیزیبلٹی سنگاپور کی ایک نجی کمپنی مین ہارڈت کو دی گئی ہے۔
 
tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
یاد رہے کہ راوی فرنٹ کا منصوبہ نیا نہیں، لاہور کی ضلعی حکومت کے مطابق سب سے پہلے راوی فرنٹ کا منصوبہ 1947 میں شہر کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پیش کیا گیا تھا جس کے خدوخال اگرچہ مختلف تھے لیکن وہ راوی کے گرد ہی تھا۔

Achi tarha check karein ho akta hay Angrezo ne bhi ye bananey ka mansooba banaya ho, ya us se pahley Maharaja Ranjeet Singh ne banaya ho
 
stranger

Alexander ne bhi yehi mansooba bnaya tha.... balkeh oos se bhi pehle ye mansooba tha ke daria kinaray aik sheher abad kia jaay
 
FahadBhatti

Chief Minister (5k+ posts)
This indeed is a great project , and saving water is essential for lahore if we want to avoid the imminent danger of water scarcity
 
Islamabadi1

Minister (2k+ posts)
More sattay baazi in real estate as plots in the rest of the city of lahore have dried up....there is no expansion eastward or westerward .....so here is ravi city...