Chilean girl appeals to president to be allowed to die - BBC
چلی میں ایک 14 سالہ بیمار لڑکی نے اپنی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں اس نے ملک کی صدر سے اپیل کی ہے کہ اس کو مرنے کا حق دیا جائے۔
ویلنٹینا موریرا کو سسٹک فائبروسس ہے جو کہ لاعلاج مرض ہے۔
ویلینٹینا کے اس آن لائن پیغام کو ہزاروں افراد نے دیکھا ہے۔
چلی کی صدر اس پیغام کے بعد ہسپتال میں ویلینٹینا سے ملنے آئیں۔ صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ویلینٹینا کی یہ درخواست قبول نہیں کی جا سکتی تاہم حکومت ان کے علاج کا خرچ اٹھائے گی۔
ویلینٹینا کے اس پیغام کو ہزاروں افراد نے دیکھا ہے اور چلی میں مرض کے باعث تکلیف سے بچنے کے لیے موت یعنی یوتھنیزیا پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ یوتھنیزیا چلی میں غیر قانونی ہے۔
ویلینٹینا کا کہنا ہے میں نے درخواست کی تھی کہ میں صدر سے فوری طور پر بات کرنا چاہتی ہوں کیونکہ میں بیماری کی حالت میں زندگی کزارتے ہوئے تنگ آ چکی ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے بڑے بھائی کی بھی موت اسی بیماری سے ہوئی تھی۔ ان کے بھائی کی عمر اس وقت چھ برس تھی اور ان کو معلوم ہے کہ بیماری میں ان کو کتنی مشکلات سہنا ہوں گی۔
آپ کا لہجہ ٹھیک نہیں لیکن واقعی یہ افسوس کی بات ہے زرخیز زمینوں پر آبادیاں بنانا- عقل مند لوگ ایسی بلندی پر آبادیاں بناتے ہیں جہاں کچھ نا اگتا ہو- اور زرخیز زمینوں کو زراعت سے آباد کرتے ہیں- اگر پچھلے چند سالوں میں آنے والے سیلاب کی تباہیاں دیکھیں تو سیلاب نے وہاں تباہی مچائی جہاں لوگوں نے پچھلے 30-40 سال میں پانی کے راستوں میں گھر بناۓ کہ اتنا عرصہ میں سیلاب کم تھے - ٖفطرت کے خلاف جو بھی کرے گا تباہ ہو گا۔