قرآن سے کاروبار، لیکن ہم بےشرم خاموش

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
انگریزی پڑھنےو الے اس کو سمجھتے بھی ہیں۔ کتنے پاکستانی ہیں جو قرآن پڑھتے ہیں اور اس کو سمجھتے بھی ہیں؟
عربی سمجھنا سکھائی جائے تو قرآن بھی سمجھ آ جائے گا​
 
Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)

عربی اور انگریزی کا کوئی موازنہ نہیں، آج کی دنیا میں انگریزی زبان میں بے شمار علوم ہیں اور انگریزی سیکھے بغیر ان تک رسائی ممکن نہیں۔ ذرا بتایئے عربی زبان میں کون سے علوم ہیں؟
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)

آپ کی نظر میں جو قرآن کو سمجھ کر پڑھے گا گمراہ ہوجائے گا۔۔۔؟؟؟۔۔
صرف اردو میں چھاپنے سے وہ ترجمہ ہو گا قرآن نہیں ہوگا قرآن عربی میں ہی ہے ہر کمپنی اپنے حساب سے ترجمہ کرے گی جس کا جو جی چاہے ویسے بھی گربی قرآن اردو ترجمے والے عام دستیاب ہیں جو آپ بہت اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں
 
Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)

لیکن چلیں، مغربیت کو بھی دیکھ لیں ایک منٹ کے لیئے مذہب کو دور رکھیں اور قانون پر بات کریں اور بتائیں کہ وہاں جیل کا کیا مقصد ہے؟ کیا یہ لوگوں سے نفرت نہیں؟ اسی طرح قرآن میں اگر کہیں آپکو نفرت کا اظہار ملے گا بھی تو ایسے لوگوں کے لیئے جو دوسروں کو ایذا رسانی کا موجب بنتے ہیں۔ اور یہ صرف کافروں یا مشرکوں کے لیئے نہیں، مسلمانوں کے لیئے بھی ہے۔
کیا پوری کی پوری قوم بری یا اچھی ہوسکتی ہے؟ جب پوری قوم کا نام لے کر کہہ دیا جائے کہ ان سے دوستی مت کرو، ان سے تعلق مت رکھو تو کیا یہ آپ کی نظر میں منافرت کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں؟
 
Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
صرف اردو میں چھاپنے سے وہ ترجمہ ہو گا قرآن نہیں ہوگا قرآن عربی میں ہی ہے ہر کمپنی اپنے حساب سے ترجمہ کرے گی جس کا جو جی چاہے ویسے بھی گربی قرآن اردو ترجمے والے عام دستیاب ہیں جو آپ بہت اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں

یہ کیوں نہیں کہتے کہ عربی میں قرآن نہ پڑھا تو نیکیاں نہیں ملیں گی، اصل مسئلہ تو مرنے کے بعد نیکیوں کی رسید کی وصولی کا ہے نہ کہ قرآن کو سمجھنے سمجھانے کا؟؟
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

عربی اور انگریزی کا کوئی موازنہ نہیں، آج کی دنیا میں انگریزی زبان میں بے شمار علوم ہیں اور انگریزی سیکھے بغیر ان تک رسائی ممکن نہیں۔ ذرا بتایئے عربی زبان میں کون سے علوم ہیں؟
علوم کا ترجمہ کیا جا سکتا ہے. عربی ہی میں نہیں کسی بھی زبان میں. ترجمہ نا کرنے کا مقصد عوام کی علم تک رسائی روکنا اور ایک مخصوص طبقے تک محدود رکھنا ہے​
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ کیوں نہیں کہتے کہ عربی میں قرآن نہ پڑھا تو نیکیاں نہیں ملیں گی، اصل مسئلہ تو مرنے کے بعد نیکیوں کی رسید کی وصولی کا ہے نہ کہ قرآن کو سمجھنے سمجھانے کا؟؟
کس نے روکا ہے، آپ قرآن مجید سمجھ کر پڑھا کریں​
 
Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
علوم کا ترجمہ کیا جا سکتا ہے. عربی ہی میں نہیں کسی بھی زبان میں. ترجمہ نا کرنے کا مقصد عوام کی علم تک رسائی روکنا اور ایک مخصوص طبقے تک محدود رکھنا ہے​

سارے علوم کا ترجمہ ممکن نہیں، ایک کتاب (قرآن) کا ممکن ہے۔ ایک کتاب کیلئے عربی جیسی علوم سے خالی زبان سیکھنے پر کیوں وقت برباد کیا جائے؟
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
یہ کیوں نہیں کہتے کہ عربی میں قرآن نہ پڑھا تو نیکیاں نہیں ملیں گی، اصل مسئلہ تو مرنے کے بعد نیکیوں کی رسید کی وصولی کا ہے نہ کہ قرآن کو سمجھنے سمجھانے کا؟؟
یہ تو آپ کے اپنے خیالات ہیں میرے تو ذہن میں اس بات کا شائبہ تک نہ تھا
 
Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
یہ تو آپ کے اپنے خیالات ہیں میرے تو ذہن میں اس بات کا شائبہ تک نہ تھا

کیا آپ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ قرآن کے ایک حرف پر دس نیکیاں ملتی ہیں؟
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
سارے علوم کا ترجمہ ممکن نہیں، ایک کتاب (قرآن) کا ممکن ہے۔ ایک کتاب کیلئے عربی جیسی علوم سے خالی زبان سیکھنے پر کیوں وقت برباد کیا جائے؟
سارے علم کے ترجمے کی ضرورت بھی نہیں ہے
آپ اپنا قیمتی وقت برباد نا کریں
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
کیا آپ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ قرآن کے ایک حرف پر دس نیکیاں ملتی ہیں؟
قران کے ایک حرف پہ دس نیکیاں ملتی ہیں مگر قرآن پڑھتے وقت میرے پیش نظر ان نیکیوں کا حصول نہیں ہوتا بلکہ اللہ کی رضا ہوتی ہے
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
مذہبی لوگ گمان نہیں یقین رکھتے ہیں۔۔ جس چیز کو دیکھا تک نہیں، اس پر بھی یقین۔
میں اپنی بات کر رہا تھا

!جس نے برمودا نہیں دیکھا وہ یقین نا کرے کے اس نام کا ایک علاقه موجود ہے
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
کیا پوری کی پوری قوم بری یا اچھی ہوسکتی ہے؟ جب پوری قوم کا نام لے کر کہہ دیا جائے کہ ان سے دوستی مت کرو، ان سے تعلق مت رکھو تو کیا یہ آپ کی نظر میں منافرت کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں؟
حوالہ دیجیئے، میں اپنی استطاعت کے مطابق جواب دینے کی کوشش کرونگا
 
Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
حوالہ دیجیئے، میں اپنی استطاعت کے مطابق جواب دینے کی کوشش کرونگا
آل عمران۔ 28​
friendship-1.jpg

النسا۔۔۔ 139۔​
friendship-3.jpg

النسا۔۔ 144۔​
friendship-4.jpg

المائدہ۔۔ 51۔​
friendship-5.jpg

المائدہ ۔80۔81۔۔​
dosti.jpg