سابق وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردی کامقدمہ خارج کروانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دی جانے والی دھمکی پر درج کئے گئے دہشت گردی کے مقدمے کو خارج کروانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
رپورٹ کے...
پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی ٹیلی تھون کو ٹی وی پر براہ راست نشر کرنےکیلئے عدالت سےرجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے عمران خان کی انٹرنیشنل ٹیلی تھون کو براہ راست ٹی وی چینلز پر نشر کرنے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی نے...
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک کے 75فیصد حصے میں عمران خان کی حکومت ہے مگر یہ گالیاں اور طعنے ہمیں دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع نے سیالکوٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان روز اپنا بیانیہ تبدیل کرتے ہیں، ملک کے 75فیصد حصے پر عمران خان کی...
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب زدگان کی امداد کیلیے اہم فیصلہ کرلیا، عمران خان پیر کی رات انٹرنیشنل ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈ اکٹھا کریں گے،عمران خان نے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پیر کی رات انٹرنیشنل ٹیلی تھون کروں گا، ٹیلی تھون کا مقصد سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے فنڈز جمع کرنا...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے عمران خان کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز اکھٹا کرنے کی مخالفت میں سامنے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بدترین سیلاب سےمتاثر ہونےوالے لوگوں کی بحالی کیلئے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے بین الاقوامی ٹیلی...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے تحریک انصاف کےخلاف فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کیلئے 6 ممالک کو خطوط ارسال کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کی رفتار تیز کردی ہے۔
خبررساں ادارےکی رپورٹ کےمطابق ایف...
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی تحریک سیلاب متاثرین کی امدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ جاری رہےگی ۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارےسینئر قائدین کا اجلاس ہوا اور ہم نےفیصلہ کیا کہ سیلاب متاثرین کی خاطر چندہ جمع کرنےکیلئےمیں پیر کی...
امریکا کے مشہور و معروف میگزین فارن پالیسی نے پاکستانی سیاست کے محور عمران خان پر ایک آرٹیکل چھاپا ہے جسے پروفیسر عظیم ابراہیم نے لکھا ہے۔ انہوں نے اپنے مضمون کا عنوان عمران خان کا انقلاب رکھا ہے۔ جس میں کہا ہے کہ عمران خان پاکستانی سیاست کی روایتی بندشوں کو توڑنے جا رہے ہیں۔
آرٹیکل میں کہا گیا...
عالمی میڈیاپاکستان کے ہر پل بدلتے ماحول کو بغور دیکھ رہا ہے۔ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے سے ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہونے تک بین الاقوامی میڈیا کی اس تمام معاملے پر گہری نظر ہے۔
نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی شخصیت خود کو اور اپنی پارٹی کو سیاسی مرکز میں...
پاکستان تحریک انصاف کےسینئر رہنما فواد چوہدری نےمولانا فضل الرحمان کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ مولانا کےبیان سے مایوسی،تھکن اور شکست کا ادراک ہوتا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے بیان میں فواد چوہدری نے جمیعت علمائے اسلام(ف)کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان کو شیئرکرتے...
عمران خان کا خاتون جج کو دھمکی آمیز بیان براہ راست توہین عدالت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج کے خلاف بیان پر توہین عدالت کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،چیئرمین پیمرا سے عمران خان کی ایف نائن پارک میں تقریر کا ٹرانسکرپٹ طلب کرلیا، اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کیا گیا۔...
کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے اخراجات عمران خان سے وصول کئے جائیں،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کردی، کمیٹی نے ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر عمران خان سمیت دیگر سے اخراجات ریکور کئے جائیں۔
چیئرمین کمیٹی نور عالم خان کی زیر صدارت پی اے سی کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین...
ایک موثر ساکھ رکھنے والے بین الاقوامی جریدے ٹائم میگزین نے عمران خان پر دہشت گردی کا کیس اور ٹی وی پر ان کی لائیو تقاریر پر پابندی لگانے کی حکومتی کوشش کو بے نقاب کر دیا ہے ۔
ٹائم میگزین کی کے نمائندے چارلی کیمبل کے لکھے ہوئے ایک مضمون "Pakistan's Generals Want To Muzzle Imran Khan. It May...
عمران خان کے دور حکومت میں 342 رکنی قومی اسمبلی کے ایوان میں 174 ارکان خاموش اور گونگے بنے رہے اور ایک منٹ بھی نہیں بولے، پلڈاٹ کی رپورٹ میں انکشاف کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق موجودہ قومی اسمبلی کی 4 سالہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ، 15ویں قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کے اختتام پر...
دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ پوری پاکستانی قوم میرے ساتھ کھڑی ہے۔ نہ پہلے کبھی دباؤ میں آیا نہ ہی اب آؤں گا۔ ملک کا نظام بہتری کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھوں گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم کی زیرصدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے اجلاس...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کا مقدمہ دائر کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق کے شیخ کے سوال عمران خان کو کابینہ کی منظوری کے بعد گرفتار کریں گے، رانا ثناء، کیا...
اسلام آباد پولیس نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی آئی قیادت کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔عمران خان نے ریلی نکالی اور حکومت کےخلاف نعرے بازی کی، سڑک کو بند کر کے لوگوں کو ڈرایا اور دھمکایا، ایف آئی آر کی کاپی سامنے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتجاج اور ریلی پر پابندی کے باوجود...
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ نوازشریف عمران خان کی گرفتاری کی کبھی بھی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس گرفتاری کا فیصلہ کرنا ہے اور حکومت کو جو فائنل ایڈوائس آئے گی وہ تو آئے گی کہیں اور سے جس سے متعلق خان صاحب بھی اشارہ کرتے ہیں۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی چینل پر...
تحریک عدم اعتماد کی شکل میں موجودہ حکومت نے عمران خان کا تختہ الٹا تو پی ٹی آئی نے اسے رجیم چینج کا نام دیا جس کے پیچھے ایجنڈا امریکی مفاد اور عمران خان کی امریکا کے سامنے ڈٹ جانے کو قرار دیا گیا۔
عمران خان کو اقتدار کے اہوان سے نکال باہر کرنے کے بعد کس طرح ان کے خلاف ایک ایک کر کے کانٹے...
واشنگٹن کے ولسن سنٹر میں ایشیا پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور جنوبی ایشیا کے لیے سینئر ایسوسی ایٹ مائیکل کوگل مین نے پاکستان کی جاری کبھی نہ ختم ہونے والی سیاسی صورتحال پر اپنی تجزیہ پیش کیا ہے۔
مائیکل کوگل مین کا کہنا ہے کہ "پاکستان کی حکومت عمران خان کو کمزور کرنے کے لیے جو بھی کوشش کرتی ہے وہ...